امریکی ایلچی جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ جنگ پر بہت زیادہ توجہ ہے، انہوں نے ایران کے حوالے سے تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں۔
ایم ڈی میٹس پوڈکاسٹ پر متھیاس ڈوفنر سے بات کرتے ہوئے امریکی ایلچی جیرڈ کشنر سے پوچھا گیا کہ آیا واشنگٹن ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کر سکتا ہے، جس پر انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ اپنے تمام آپشنز میز پر رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ایران پر بہت توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور انہوں نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔ یورپی ممالک امریکا سے بہت کچھ مانگتے ہیں، ایرانی صورتحال پر یورپ کا ردعمل متاثر کن نہیں تھا۔
جیرڈ کشنر نے مزید کہا کہ ہم ایرانیوں سے 2 بار ملے، جنگ کے بعد سے انہوں نے ٹرمپ کو کسی نتیجے تک پہنچانے میں مدد دینے کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس کے ماتحت کام کیا۔






