تازہ ترین
خلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتارخلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتار
دلچسپ و عجیب

کپڑوں کے لیبل پر بنی علامات کیا بتاتی ہیں؟ دھونے، خشک کرنے اور استری کرنے کے درست طریقے جانیں

کپڑوں کے لیبل پر موجود علامات

کپڑے خریدتے وقت اکثر افراد ان پر لگے لیبل کو نظر انداز کردیتے ہیں، حالانکہ ان پر موجود چھوٹی چھوٹی علامات لباس کی صفائی اور دیکھ بھال کے لیے اہم ہدایات فراہم کرتی ہیں۔

ان علامات کو کیئر لیبلز کہا جاتا ہے۔ ان کا مقصد صارفین کو یہ بتانا ہوتا ہے کہ کپڑے کو کس طریقے سے دھونا، خشک کرنا، استری کرنا یا ضرورت پڑنے پر ڈرائی کلین کرانا چاہیے۔

عام طور پر کیئر لیبل پر پانچ بنیادی علامات ہوتی ہیں: پانی سے بھری بالٹی یا ٹب، تکون، مربع، استری اور دائرہ۔

دھونے کی علامات کیا بتاتی ہیں؟

پانی سے بھرے ٹب کی علامت کپڑے کو دھونے کے طریقے کی نشاندہی کرتی ہے۔

اگر لیبل پر سادہ ٹب بنا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ کپڑے کو دھویا جاسکتا ہے۔ ٹب کے اندر 30 یا 40 جیسا نمبر درج ہو تو یہ پانی کے زیادہ سے زیادہ تجویز کردہ درجہ حرارت کو ظاہر کرتا ہے۔

اگر ٹب کے اندر ہاتھ کا نشان ہو تو لباس کو ہاتھ سے دھونا چاہیے۔ ٹب پر کراس کا نشان موجود ہو تو اس کا مطلب ہے کہ کپڑے کو پانی سے نہیں دھونا چاہیے اور لیبل پر درج دیگر ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔

بلیچ کے استعمال کی علامات

تکون کی علامت بلیچ کے استعمال سے متعلق ہدایات دیتی ہے۔

خالی تکون عام طور پر بلیچ کے استعمال کی اجازت ظاہر کرتی ہے، جبکہ کراس والی تکون کا مطلب ہے کہ کپڑے پر بلیچ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

بعض لیبلز پر تکون کے اندر مخصوص لکیریں بھی ہوتی ہیں، جو بلیچ کے محدود یا مخصوص طریقے سے استعمال کی نشاندہی کرسکتی ہیں۔ اس لیے علامت کو مکمل طور پر دیکھنا ضروری ہے۔

کپڑے خشک کرنے کی علامات

مربع شکل کی علامت لباس کو خشک کرنے کے طریقے سے متعلق ہوتی ہے۔

مربع کے اندر عمودی لکیریں ہوں تو کپڑے کو لٹکا کر خشک کرنے کی ہدایت ہوسکتی ہے۔ مربع کے اندر افقی لکیر لباس کو ہموار سطح پر رکھ کر خشک کرنے کی نشاندہی کرتی ہے۔

مربع کے اندر دائرہ مشین ڈرائر کے استعمال سے متعلق ہوتا ہے۔ دائرے کے اندر نقطے درجہ حرارت کی حد ظاہر کرتے ہیں، جبکہ کراس کا نشان ڈرائر استعمال نہ کرنے کی ہدایت دیتا ہے۔

استری کی علامات کا مطلب

استری کی شکل والی علامت لباس کو استری کرنے کے طریقے کی نشاندہی کرتی ہے۔

اس علامت میں موجود نقطوں کی تعداد درجہ حرارت سے متعلق ہدایت دیتی ہے۔ ایک نقطہ کم درجہ حرارت، دو نقطے درمیانے اور تین نقطے زیادہ درجہ حرارت کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اگر استری کی علامت پر کراس ہو تو کپڑے کو استری نہیں کرنا چاہیے۔ بعض نازک کپڑوں پر زیادہ گرمی استعمال کرنے سے ان کی ساخت یا رنگت متاثر ہوسکتی ہے۔

ڈرائی کلیننگ کی علامات

دائرے کی علامت پروفیشنل کیئر یا ڈرائی کلیننگ سے متعلق ہوتی ہے۔ اس کے اندر موجود حروف ڈرائی کلیننگ کے مخصوص طریقے کی نشاندہی کرسکتے ہیں۔

اگر دائرے پر کراس کا نشان ہو تو اس کا مطلب ہے کہ لباس کو ڈرائی کلین نہیں کرانا چاہیے۔

کیئر لیبل پڑھنا کیوں ضروری ہے؟

کپڑوں کے لیبل پر درج ہدایات پر عمل کرنے سے لباس کی رنگت، ساخت اور معیار برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ غلط درجہ حرارت پر دھونے، زیادہ گرمی سے استری کرنے یا غیر مناسب بلیچ استعمال کرنے سے کپڑے سکڑ سکتے ہیں، رنگ خراب ہوسکتا ہے یا ریشے متاثر ہوسکتے ہیں۔

اس لیے لباس دھونے سے پہلے لیبل پر موجود علامات کو دیکھنا بہتر ہے۔ خاص طور پر مہنگے، نازک یا مخصوص کپڑوں کے لیے ان ہدایات پر عمل کرنا لباس کی عمر بڑھانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔