تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےمقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئے
دلچسپ و عجیب

450 روپے میں گھر مل گیا؛ 11,11 سیل کے حیران کن سودے نے سب کو چونکا دیا

چین میں 11 یوان میں فلیٹ فروخت

بیجنگ (جی ٹی وی نیوز اردو): چین میں مشہور آن لائن شاپنگ فیسٹیول ’ڈبل الیون‘ کے دوران سستی اشیا کی فروخت نے اس بار سب کو حیران کردیا، جہاں ایک خریدار نے محض 11 یوان میں پورا فلیٹ خرید لیا، جس کی پاکستانی کرنسی میں مالیت تقریباً 458 روپے بنتی ہے۔

چینی صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہیگانگ میں ڈبل الیون فیسٹیول کے موقع پر 68 مربع میٹر رقبے پر مشتمل یہ فلیٹ آن لائن نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ عمارت کی ساتویں منزل پر واقع اس اپارٹمنٹ میں دو بیڈروم موجود ہیں۔ نیلامی کا آغاز صرف ایک یوان سے ہوا، جو بولیاں بڑھنے کے ساتھ 11 یوان تک پہنچ گئی۔

آن لائن پلیٹ فارم کے ریکارڈ کے مطابق نیلامی 5 نومبر کو اختتام پذیر ہوئی، جس میں مجموعی طور پر 1667 افراد نے حصہ لیا۔ کامیاب بولی دینے والے خریدار کا تعلق مشرقی چین کے ایک صوبے سے ہے، تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

نیلامی میں کامیابی حاصل کرنے والا خریدار بھی اس غیر معمولی سودے پر حیران رہ گیا۔ لائیو اسٹریم کے دوران اس نے بتایا کہ فی الحال اس کا اس شہر میں منتقل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم وہ فلیٹ اپنے پاس رکھے گا تاکہ وہاں تعطیلات گزار سکے۔

رپورٹ کے مطابق 11 یوان کی قیمت کے علاوہ خریدار کو جائیداد کی ملکیت اپنے نام منتقل کرانے کے لیے مزید 2 ہزار یوان بھی ادا کرنا ہوں گے۔ اس طرح فلیٹ کی خریداری کی اصل لاگت صرف نیلامی میں دی گئی رقم تک محدود نہیں رہے گی۔

شہر میں پراپرٹی سے متعلق ایپس کے تخمینوں کے مطابق سیکنڈ ہینڈ فلیٹس کی مارکیٹ ویلیو تقریباً 40 ہزار یوان کے قریب ہے، جس کے مقابلے میں 11 یوان کی ابتدائی فروخت کی قیمت انتہائی غیر معمولی ہے۔

فلیٹ کی نیلامی کرنے والے ادارے کے ایک منیجر نے بتایا کہ یہ سودا ڈبل الیون پروموشن کے تحت ایک آن لائن ای کامرس کمپنی کے ساتھ طے پایا تھا۔ ان کے مطابق قیمت اور اصل مالیت کے درمیان فرق ای کامرس کمپنی پورا کرے گی۔

چین میں ہر سال 11 نومبر کو منائے جانے والے ڈبل الیون شاپنگ فیسٹیول کے دوران مختلف مصنوعات پر خصوصی رعایتیں اور پروموشنز پیش کی جاتی ہیں۔ تاہم اس مرتبہ محض 11 یوان میں ایک مکمل فلیٹ کی نیلامی نے اس فیسٹیول کو غیر معمولی شہرت دے دی ہے۔