تازہ ترین
اسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیںاسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیں
کاروبار

سرکاری ملازمین کے اثاثوں کے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

 حکومت نے سرکاری ملازمین کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد گوشوارے جمع کرانے کی نئی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو باضابطہ آفس میمورنڈم بھی جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق سرکاری ملازمین ایف بی آر کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے اثاثوں کے ڈیجیٹل گوشوارے جمع کراسکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے انہیں 30 نومبر تک مہلت دی گئی ہے۔ تمام متعلقہ سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنی جائیداد، مالی اثاثوں اور دیگر متعلقہ تفصیلات فراہم کریں۔

اس کے علاوہ اثاثوں کے گوشواروں میں کسی قسم کی غلطی یا کمی کی صورت میں تصحیح کے لیے بھی وقت بڑھا دیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق اب سرکاری ملازمین 31 دسمبر تک اپنے جمع کرائے گئے گوشواروں میں ترمیم یا تصحیح کرسکیں گے۔

تاہم گوشواروں میں تبدیلی یا تصحیح کے لیے متعلقہ کیڈر ایڈمنسٹریٹر کی منظوری حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ اس منظوری کے بعد ہی اثاثوں کی تفصیلات میں ضروری تبدیلی کی جاسکے گی۔