تازہ ترین
سیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹسیلز ٹیکس کے امتحان میں کوئی بھی افسر 60 فیصد نمبر حاصل نہ کر سکا، ایف بی آر رپورٹبھارتی ایجنٹ وکاش یادو پاکستان میں بھی قتل کی سازش میں ملوث تھا، امریکی پراسیکیوٹرز کے انکشافاتخیبر پختونخوا میں ٹیرر کرائم گٹھ جوڑ بے نقاب، پولیس پر حملے میں ہلاک دہشتگرد افغان شہری نکلاپنجاب میں بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے اینٹی ریپ قانون بنانے اور خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلانزیادہ چکنائی والی غذائیں بڑی آنت کے کینسر کا خطرہ بڑھا سکتی ہیں، نئی تحقیق میں اہم انکشافافغانستان خطے میں تجارت کے نئے دروازے کھول سکتا ہے، مگر دہشت گردی کے خدشات دور کرنا ہوں گے، اسحاق ڈارامریکا اور ایران کے تنازع کا حل دھمکیوں میں نہیں بلکہ سفارت کاری میں ہے، ایرانی وزیر خارجہکراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ دو ماہ میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ
کاروبار

فیول ریلیف اسکیم سے مستفید ہونے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی مرحلہ وار ختم کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کی صورت میں عوام کو دیا جانے والا ریلیف محدود، عارضی اور صرف مستحق طبقے تک ہونا چاہیے۔

خبر رساں ادارے عرب نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کے ترجمان نے پاکستان میں جاری ایندھن سبسڈی اسکیم کے وسیع دائرہ کار اور زیادہ اخراجات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ اسکیم کو بتدریج ختم کیا جانا چاہیے تاکہ سرکاری مالی وسائل پر دباؤ کم ہو سکے۔

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی والے طبقے کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ستمبر میں ایندھن سبسڈی اسکیم شروع کی تھی۔

اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکل اور رکشہ استعمال کرنے والوں کو ہفتہ وار 500 روپے مالیت کا پیٹرول ٹوکن فراہم کیا جاتا ہے۔ اسی طرح 800 سی سی تک انجن والی گاڑیوں کے مالکان کو ہر 10 روز میں زیادہ سے زیادہ 10 لیٹر پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے رعایت دی جاتی ہے۔

آئی ایم ایف ترجمان کے مطابق اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں توقع سے زیادہ بڑھتی ہیں تو مستقبل میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی مالی معاونت مخصوص طبقات تک محدود اور عارضی ہونی چاہیے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ایسی کسی بھی امدادی اسکیم کے اخراجات مالی سال 2026-27 کے منظور شدہ بجٹ کی حدود میں پورے کیے جائیں۔

آئی ایم ایف نے یہ بھی یاد دلایا کہ پاکستان نے 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں عالمی منڈی کے نرخوں کے مطابق رکھنے کا وعدہ کر رکھا ہے۔

اس وعدے کے ساتھ کمزور اور مستحق طبقات پر قیمتوں کے اضافے کے اثرات کم کرنے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔ آئی ایم ایف کے مؤقف سے ظاہر ہوتا ہے کہ مستقبل میں عمومی سبسڈی کے بجائے محدود اور ہدفی مالی معاونت کو ترجیح دی جائے گی۔