ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، تاہم کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمت مستحکم رہی ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور ایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر برقرار ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 3864 ڈالر پر مستحکم رہی۔






