تازہ ترین
ترک سیسمک ریسرچ جہاز کی پاکستان آمد، پاک ترکیہ توانائی تعاون کے نئے دور کا آغازکراچی کی ترقی میں بچوں کے حقوق اور محفوظ تفریحی مقامات کو ترجیح دینا ہوگی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاریپیپلز پارٹی کی سندھ کی سیاسی جماعتوں سے صوبوں کے معاملے پر جلسے نہ کرنے کی اپیللکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاکپاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہجرمن تجارتی وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان اور جرمنی میں ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے روپ میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاکجنگ کے باوجود ایران اور پاکستان کی تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدارترک سیسمک ریسرچ جہاز کی پاکستان آمد، پاک ترکیہ توانائی تعاون کے نئے دور کا آغازکراچی کی ترقی میں بچوں کے حقوق اور محفوظ تفریحی مقامات کو ترجیح دینا ہوگی، ڈی جی کے ڈی اے زین العابدین انصاریپیپلز پارٹی کی سندھ کی سیاسی جماعتوں سے صوبوں کے معاملے پر جلسے نہ کرنے کی اپیللکی مروت : پولیس نے بارود سے بھری گاڑی پکڑ کر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی، ایک خودکش حملہ آور ہلاکپاکستان 47 بنا میں بنا، سندھ کی تاریخ 5 ہزار سال پرانی ہے، ثقافت کا مذاق اڑانے پر معافی مانگی جائے، سندھ کے میئرز کا مطالبہجرمن تجارتی وفد کا اپٹما ہاؤس لاہور کا دورہ، پاکستان اور جرمنی میں ٹیکسٹائل تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاقشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، خواتین کے روپ میں فرار ہونے والے خارجی دہشت گرد ہلاکجنگ کے باوجود ایران اور پاکستان کی تجارت 6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، ایرانی عہدیدار
کاروبار

پنجاب میں مستحق خاندانوں کے لیے 10 ہزار روپے مالی امداد، درخواست دینے کا طریقہ سامنے آگیا

پنجاب کے مستحق خاندانوں کے لیے 10 ہزار روپے کی مالی معاونت حاصل کرنے سے متعلق اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے اہل خاندانوں کو 10 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پوسٹ کے مطابق شہری اس مالی معاونت کے حصول کے لیے آن لائن درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ ویب پورٹل، موبائل ایپ یا ہیلپ لائن سے رابطہ کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

10 ہزار روپے کی مالی امداد کے لیے اپلائی کیسے کریں؟

سوشل میڈیا پوسٹ میں دی گئی معلومات کے مطابق مالی معاونت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد آن لائن ویب پورٹل کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گوگل پلے اسٹور سے متعلقہ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے بھی درخواست جمع کروانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

پوسٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہری ہیلپ لائن نمبر 1000 پر کال کرکے معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور درخواست کے طریقہ کار کے بارے میں رہنمائی لے سکتے ہیں۔

تاہم درخواست دینے سے پہلے متعلقہ سرکاری ویب سائٹ یا ادارے سے اسکیم کی تفصیلات، اہلیت اور درخواست کے طریقہ کار کی تصدیق ضرور کرلیں۔ کسی غیر مصدقہ لنک پر اپنی ذاتی معلومات، شناختی کارڈ نمبر یا بینک کی تفصیلات فراہم نہ کریں۔

پنجاب سولر پینل اسکیم فیز 2 میں بھی اضافہ

دوسری جانب پنجاب میں سولر پینل اسکیم فیز 2 کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ اسکیم کے تحت سولر پینل حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق سولر پینل اسکیم فیز 2 کا ہدف 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد مزید 10 ہزار افراد کو اسکیم میں شامل کرنے کی گنجائش پیدا ہوگی۔