تازہ ترین
جمعے کو بریانی ہی کیوں؟ کراچی کے گھروں اور دفتروں کی ہفتہ وار روایتصوبائی حدود کی تبدیلی صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی، مراد علی شاہباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی؛ خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری جہنم واصلدوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی جاننے کے لیے موبائل ایپ لانچ، وزیراعظم نے افتتاح کر دیااسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطلسندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیاٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹرپابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسعود پزشکیانجمعے کو بریانی ہی کیوں؟ کراچی کے گھروں اور دفتروں کی ہفتہ وار روایتصوبائی حدود کی تبدیلی صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی، مراد علی شاہباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی؛ خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری جہنم واصلدوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی جاننے کے لیے موبائل ایپ لانچ، وزیراعظم نے افتتاح کر دیااسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطلسندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیاٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹرپابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسعود پزشکیان
تعلیم

جنوبی وزیرستان: وانا اور اعظم ورسک کے تمام تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ

جنوبی وزیرستان: موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور عوام کے تحفظ کے پیش نظر جنوبی وزیرستان کے علاقوں وانا اور اعظم ورسک میں تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی جانب سے تعلیمی اداروں کی بندش کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 26 اور 27 نومبر کو دونوں علاقوں کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ خصوصی طور پر ایس ڈبلیو ایس کیمپ کے قریبی علاقوں میں واقع تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

علاقے میں حالیہ واقعات کے بعد سیکیورٹی خدشات

واضح رہے کہ 24 اور 25 نومبر کی درمیانی شب جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے ملک خیل کلی میں دو کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے ایک گھنٹے کے دوران 12 حملے کیے گئے تھے۔ ان حملوں کے نتیجے میں مالی نقصان ہوا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔

اس سے قبل 22 نومبر کو وانا کے رستم بازار میں مغل خیل ڈیری کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل عبدالسلام دوتانی کو شہید کردیا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری

دوسری جانب پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ نومبر کے وسط میں ہونے والی جھڑپوں اور سیکیورٹی آپریشنز کے دوران جنوبی وزیرستان اور ملحقہ اضلاع میں درجنوں شدت پسندوں کو ہلاک کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

علاقے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے وانا اور اعظم ورسک میں تعلیمی ادارے عارضی طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔