تازہ ترین
جمعے کو بریانی ہی کیوں؟ کراچی کے گھروں اور دفتروں کی ہفتہ وار روایتصوبائی حدود کی تبدیلی صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی، مراد علی شاہباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی؛ خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری جہنم واصلدوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی جاننے کے لیے موبائل ایپ لانچ، وزیراعظم نے افتتاح کر دیااسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطلسندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیاٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹرپابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسعود پزشکیانجمعے کو بریانی ہی کیوں؟ کراچی کے گھروں اور دفتروں کی ہفتہ وار روایتصوبائی حدود کی تبدیلی صوبائی اسمبلی کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتی، مراد علی شاہباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی؛ خوارجی خمیم عرف راؤف خیبری جہنم واصلدوا کی اصلیت، سرکاری قیمت اور دستیابی جاننے کے لیے موبائل ایپ لانچ، وزیراعظم نے افتتاح کر دیااسلام آباد بلدیاتی انتخابات روکنے کے حکم میں 2 ہفتے کی توسیع، شیڈول معطلسندھ کے لیے 54 ہزار 821 میٹرک ٹن گندم لے کر جہاز کراچی پورٹ پہنچ گیاٹرمپ کی غیر قانونی ایران جنگ اور ٹیرف سے مہنگائی بڑھی، امریکی سینیٹرپابندیوں اور جنگ کے باوجود ایران نے نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، مسعود پزشکیان
تعلیم

پنجاب میں اسکول تعطیلات اور امتحانات کے نئے کیلنڈر کی تجویز، گرمیوں اور سردیوں کی چھٹیاں کم کرنے پر غور

پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسکولوں کی تعطیلات اور امتحانات کے شیڈول میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کردی، جس کا مقصد تعلیمی سال کے دوران تدریسی دنوں کی مطلوبہ تعداد مکمل کرنا ہے۔

مجوزہ نئے تعلیمی کیلنڈر کے تحت اسکولوں میں سالانہ کم از کم 190 تدریسی دن مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ امتحانات کے لیے مزید 20 دن مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

تدریسی دنوں کی مطلوبہ تعداد پوری کرنے کے لیے محکمہ تعلیم نے گرمیوں اور سردیوں کی تعطیلات میں کمی کی تجویز پیش کی ہے، تاکہ طلبہ کو کلاس روم میں پڑھائی کے لیے زیادہ وقت مل سکے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کے مطابق مجوزہ کیلنڈر آئندہ تعلیمی سال کے لیے تیار کیا گیا ہے، جسے حتمی منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

اسموگ اور ہنگامی تعطیلات کے باعث تدریسی دن متاثر

محکمہ تعلیم کے مطابق گزشتہ کئی برسوں کے دوران اسموگ سے متعلق اسکولوں کی بندش اور ہنگامی تعطیلات کے باعث تعلیمی کیلنڈر متاثر ہوتا رہا ہے، جس کے نتیجے میں اسکول مطلوبہ تدریسی دن مکمل نہیں کر پاتے۔

اس صورتحال کے باعث گزشتہ دو برسوں کے دوران نصاب میں بھی کمی کرنا پڑی، جس سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی۔

نئے کیلنڈر کا مقصد تدریسی وقت پورا کرنا

مجوزہ تعلیمی کیلنڈر کا مقصد تعلیمی سال کے دوران تدریس اور امتحانات کے لیے مناسب وقت فراہم کرنا ہے، تاکہ ہنگامی تعطیلات اور دیگر رکاوٹوں کے باوجود تدریسی دنوں کی مطلوبہ تعداد پوری کی جاسکے۔

گرمیوں اور سردیوں کی تعطیلات میں کمی سے متعلق یہ تجاویز ابھی حتمی منظوری کے مرحلے میں ہیں، جنہیں کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد نافذ کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔