رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ 28ویں ترمیم کا مسودہ ابھی فائنل نہیں ہوا، پارلیمنٹ میں آنے پر اس پر تفصیلی بحث ہوگی۔
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں یہی کوشش ہوگی کہ تلخ کلامی کو روکا جائے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ 28ویں ترمیم کا مسودہ ابھی تک فائنل نہیں ہوا، اور جب یہ 28ویں ترمیم پارلیمنٹ میں لائی جائے گی تو اس پر مکمل بحث ہوگی۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں اس قسم کی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے، جو کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے جے یو آئی کے سربراہ کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان مشکل وقت میں ہماری پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔






