تازہ ترین
ہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، گورنر خیبر پختونخواپنجاب اسمبلی میں سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کیخلاف تحریک التوا لانے کا فیصلہوزیر اعظم کی نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیالٹرمپ کی قسمت میں مشکل فیصلے لینا لکھا ہے، چاہے اس کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے، مارکو روبیوسعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیاء کے 4 میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا گیاخیبرپختونخوا میں ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کا نیا انتظامی ڈھانچہ منظورسندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ریزورٹس میں خسارے کی سختی سے تردیدبجلی اور گیس سبسڈی کا نیا نظام تیار، آئی ایم ایف کی 2027 سے نفاذ کی شرطہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، گورنر خیبر پختونخواپنجاب اسمبلی میں سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کیخلاف تحریک التوا لانے کا فیصلہوزیر اعظم کی نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیالٹرمپ کی قسمت میں مشکل فیصلے لینا لکھا ہے، چاہے اس کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے، مارکو روبیوسعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیاء کے 4 میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا گیاخیبرپختونخوا میں ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کا نیا انتظامی ڈھانچہ منظورسندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ریزورٹس میں خسارے کی سختی سے تردیدبجلی اور گیس سبسڈی کا نیا نظام تیار، آئی ایم ایف کی 2027 سے نفاذ کی شرط
پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کا نیا انتظامی ڈھانچہ منظور

یریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کا نیا انتظامی ڈھانچہ منظور کر لیا۔

خیبرپختونخوا میں ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کا نیا انتظامی ڈھانچہ منظور کر لیا گیا ہے۔ اس نئے ڈھانچے کے تحت سیکریٹری اقتصادی ترقی کے ماتحت مختلف صوبائی محکموں کی نئی تنظیمی درجہ بندی کی منظوری دی گئی ہے۔

نئے فیصلوں کے مطابق ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ میں 23 مختلف محکموں کے افسران کو نئی انتظامی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔ اس کے علاوہ صوبے میں جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ اور دیکھ بھال کے لیے پلاننگ سیل اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔

نئے انتظامی ڈھانچے میں محکمہ مواصلات و تعمیرات، آبپاشی، زراعت، جنگلات اور صحت سمیت تمام اہم محکموں کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہاؤسنگ، ٹرانسپورٹ، لیبر، لائیوسٹاک اور فوڈ کے محکمے بھی اب سیکریٹری اقتصادی ترقی کے انتظامی ماتحت کام کریں گے۔

نئے طریقہ کار کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکریٹری نامزد کردہ ضلع کی سربراہی کریں گے جبکہ سیکریٹری اقتصادی ترقی تمام انتظامی امور کی دیکھ بھال کریں گے۔

تنظیمی ڈھانچے کی باضابطہ منظوری کے بعد تمام متعلقہ محکموں کو نئے نظام پر فوری عملدرآمد اور ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔