تازہ ترین
ہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، گورنر خیبر پختونخواپنجاب اسمبلی میں سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کیخلاف تحریک التوا لانے کا فیصلہوزیر اعظم کی نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیالٹرمپ کی قسمت میں مشکل فیصلے لینا لکھا ہے، چاہے اس کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے، مارکو روبیوسعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیاء کے 4 میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا گیاخیبرپختونخوا میں ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کا نیا انتظامی ڈھانچہ منظورسندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ریزورٹس میں خسارے کی سختی سے تردیدبجلی اور گیس سبسڈی کا نیا نظام تیار، آئی ایم ایف کی 2027 سے نفاذ کی شرطہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، گورنر خیبر پختونخواپنجاب اسمبلی میں سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کیخلاف تحریک التوا لانے کا فیصلہوزیر اعظم کی نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیالٹرمپ کی قسمت میں مشکل فیصلے لینا لکھا ہے، چاہے اس کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے، مارکو روبیوسعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیاء کے 4 میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا گیاخیبرپختونخوا میں ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کا نیا انتظامی ڈھانچہ منظورسندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ریزورٹس میں خسارے کی سختی سے تردیدبجلی اور گیس سبسڈی کا نیا نظام تیار، آئی ایم ایف کی 2027 سے نفاذ کی شرط
دنیا

سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیاء کے 4 میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا گیا

حوثی ملیشیاء

سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیاء کی جانب سے ریاض کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلوں اور 2 کروز میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا، ملبا گرنے سے آرمکو کی انتظامی عمارت میں ملبے کے ٹکڑوں سے معمولی نقصان پہنچا۔

اتحادی فورسز کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض کے علاوہ جنوبی علاقوں کی جانب بھی داغے گئے میزائلوں کو ناکام بنایا گیا۔

اس اہم پیش رفت اور کامیابی سے کچھ ہی گھنٹے پہلے عرب اتحاد نے سعودی دارالحکومت ریاض کی جانب بڑھنے والے ایک حوثی ڈرون طیارے کو بھی فضا میں ہی مار گرانے کا اعلان کیا تھا۔

واقعے کے وقت سعودی شہری دفاع نے اتوار کی صبح ریاض میں سائرن بجا کر ابتدائی انتباہ جاری کیا تھا، تاہم اس کے چند منٹ بعد ہی خطرہ ٹل جانے کا اعلان کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملے کی اس کوشش کے دوران ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں واقع سعودی آرامکو کی ایک انتظامی عمارت کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

سعودی وزارتِ توانائی کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں گرنے والے ملبے کے ٹکڑوں سے عمارت کو معمولی نقصان پہنچا، جبکہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا۔

تمام متعلقہ حکام نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر واقعے سے نمٹنے اور تمام ضروری اور حفاظتی اقدامات کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔