تازہ ترین
ہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، گورنر خیبر پختونخواپنجاب اسمبلی میں سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کیخلاف تحریک التوا لانے کا فیصلہوزیر اعظم کی نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیالٹرمپ کی قسمت میں مشکل فیصلے لینا لکھا ہے، چاہے اس کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے، مارکو روبیوسعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیاء کے 4 میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا گیاخیبرپختونخوا میں ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کا نیا انتظامی ڈھانچہ منظورسندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ریزورٹس میں خسارے کی سختی سے تردیدبجلی اور گیس سبسڈی کا نیا نظام تیار، آئی ایم ایف کی 2027 سے نفاذ کی شرطہتھیار اٹھانے والوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، گورنر خیبر پختونخواپنجاب اسمبلی میں سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کیخلاف تحریک التوا لانے کا فیصلہوزیر اعظم کی نواز شریف سے ڈیڑھ گھنٹہ طویل ملاقات، معاشی امور پر تبادلہ خیالٹرمپ کی قسمت میں مشکل فیصلے لینا لکھا ہے، چاہے اس کی سیاسی قیمت ہی کیوں نہ چکانی پڑے، مارکو روبیوسعودی دارالحکومت ریاض کی جانب داغے گئے حوثی ملیشیاء کے 4 میزائلوں کو فضا میں تباہ کردیا گیاخیبرپختونخوا میں ایریا ڈویلپمنٹ سیکریٹریٹ کا نیا انتظامی ڈھانچہ منظورسندھ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ریزورٹس میں خسارے کی سختی سے تردیدبجلی اور گیس سبسڈی کا نیا نظام تیار، آئی ایم ایف کی 2027 سے نفاذ کی شرط
دنیا

حوثی ملیشیاء کا مشرقی صوبے کی طرف داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیا، سعودی اتحاد

سعودی اتحاد

سعودی اتحاد کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو تباہی مچانے سے قبل فضاء میں ہی تباہ کردیا گیا ہے۔

سعودی اتحاد کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ سعودی فضائی دفاعی فورسز نے ایک اعلیٰ تکنیکی بیلسٹک میزائل کا سراغ لگایا، جسے یمنی حدود سے سعودی عرب کے اہم ترین مشرقی صوبے کے گنجان آباد اور معاشی مراکز کی طرف فائر کیا گیا تھا۔

سعودی عسکری اتحاد کا کہنا ہے کہ جیسے ہی بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود کے قریب پہنچا، دفاعی سسٹمز نے اسے ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں انٹرسیپٹ کر کے دھماکے سے تباہ کر دیا۔

اس اعلامیے سے کچھ ہی دیر قبل سعودی سول ڈیفنس اتھارٹی نے ہنگامی سائرن اور الرٹس جاری کیے تھے، جس میں دمام جیسے بڑے صنعتی شہر اور اس سے ملحقہ الاحساء اور ابقیق کے حساس آئل ڈسٹرکٹس کے شہریوں اور مقیم افراد کو امکانی خطرات، ملبے کے گرنے اور سیکیورٹی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔