میاں چنوں میں 8 سالہ کمسن بچے کو بدفعلی کی کوشش میں ناکامی پر گلا دبا کر قتل کرنے والے 15 سالہ ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
میاں چنوں کے نواحی گاؤں 75 پندرہ ایل کے رہائشی ریاض حسین کا 8 سالہ بیٹا گزشتہ روز اچانک لاپتہ ہو گیا تھا، جس کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ چھب کلاں پولیس نے درج کیا تھا۔
بعد میں بچے کی تشدد زدہ لاش قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کی اس واردات میں ملوث 15 سالہ ملزم عدیل بلوچ کو گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام نے بتایا ہے کہ 15 سالہ ملزم بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کر رہا تھا، تاہم معصوم بچے کی جانب سے شدید مزاحمت پر ملزم نے اس کا گلا دبا کر اسے بے رحمی سے قتل کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او خانیوال سمیت پولیس کی بھاری نفل موقع پر پہنچ گئی تھی۔ پولیس نے ملزم عدیل کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔






