تازہ ترین
وفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زوروفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زور
پاکستان

دنیا کی 500 بااثر مسلم شخصیات کی فہرست جاری، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا پہلا نمبر

دنیا

اردن کے معتبر تحقیقی ادارے کی جاری کردہ دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔

اردن کے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے شائع ہونے والی دنیا کی 500 بااثر ترین مسلمان شخصیات کی فہرست میں پہلی مرتبہ 5 شخصیات کو مشترکہ طور پر پہلے نمبر کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر مشترکہ طور پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان شامل ہیں۔

ادارے کے خصوصی مضمون جوائنٹ نمبر ون میں ان رہنماؤں کو سرفہرست رکھنے کی بنیادی وجہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو قرار دیا گیا ہے۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای چوتھے، اردن کے شاہ عبداللہ دوم پانچویں اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اس عالمی فہرست میں نمایاں ترین مقام ملنے پر گہرے فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی شخصیات کے ہمراہ پاکستانی قیادت کی شمولیت ملک کے بڑھتے ہوئے وقار، سفارتی اہمیت اور مضبوط تشخص کی واضح عکاسی ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔