تازہ ترین
امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو زرداریوزیراعلیٰ سندھ نے تھر خشک سالی متاثرین کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کے پیکیج کی منظوری دے دیسی ٹی ڈی حیدرآباد کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک کروڑ روپے کا انعام یافتہ دہشت گرد گرفتارپیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار کو متنازع نہ بنائے، طارق فضل چوہدریوزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس اور ایران طے، 30 نومبر کو روانہ ہوں گے، ذرائعشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اسلحہ و بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمدکراچی میں متوقع احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹموسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، مصدق ملک کا نئی دہلی میں خطابامریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو زرداریوزیراعلیٰ سندھ نے تھر خشک سالی متاثرین کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کے پیکیج کی منظوری دے دیسی ٹی ڈی حیدرآباد کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک کروڑ روپے کا انعام یافتہ دہشت گرد گرفتارپیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار کو متنازع نہ بنائے، طارق فضل چوہدریوزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس اور ایران طے، 30 نومبر کو روانہ ہوں گے، ذرائعشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اسلحہ و بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمدکراچی میں متوقع احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹموسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، مصدق ملک کا نئی دہلی میں خطاب
پاکستان

بلاول بھٹو زرداری کا تھرپارکر میں اقلیتی برادری کے 2 افراد کے قتل کا نوٹس، جے آئی ٹی بنانے کی ہدایت

اقلیتی برادری

بلاول بھٹو زرداری نے ضلع تھرپارکر میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع تھرپارکر میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے 2 افراد کے بہیمانہ قتل کا سخت نوٹس لیا ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چیلہار میں باپ اور بیٹے کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ اور متعلقہ حکام کو واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان، خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے حقوق، جان و مال اور مذہبی آزادی کے تحفظ پر یقین رکھتی ہے اور کسی کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔