تازہ ترین
امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو زرداریوزیراعلیٰ سندھ نے تھر خشک سالی متاثرین کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کے پیکیج کی منظوری دے دیسی ٹی ڈی حیدرآباد کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک کروڑ روپے کا انعام یافتہ دہشت گرد گرفتارپیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار کو متنازع نہ بنائے، طارق فضل چوہدریوزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس اور ایران طے، 30 نومبر کو روانہ ہوں گے، ذرائعشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اسلحہ و بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمدکراچی میں متوقع احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹموسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، مصدق ملک کا نئی دہلی میں خطابامریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو زرداریوزیراعلیٰ سندھ نے تھر خشک سالی متاثرین کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کے پیکیج کی منظوری دے دیسی ٹی ڈی حیدرآباد کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک کروڑ روپے کا انعام یافتہ دہشت گرد گرفتارپیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار کو متنازع نہ بنائے، طارق فضل چوہدریوزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس اور ایران طے، 30 نومبر کو روانہ ہوں گے، ذرائعشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اسلحہ و بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمدکراچی میں متوقع احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹموسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، مصدق ملک کا نئی دہلی میں خطاب
پاکستان

امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو زرداری

ایران مذاکرات

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے، ان مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ترک ٹی وی کو اپنے دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ امریکا اور ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے اور پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے۔

افغانستان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگا اور افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پاکستان کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا کیونکہ پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی ہے۔

علاقائی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے، جبکہ پاکستان اور ترکیہ دفاعی تعلقات کے ساتھ اقتصادی تعاون بھی بڑھانا چاہتے ہیں۔