تازہ ترین
امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو زرداریوزیراعلیٰ سندھ نے تھر خشک سالی متاثرین کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کے پیکیج کی منظوری دے دیسی ٹی ڈی حیدرآباد کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک کروڑ روپے کا انعام یافتہ دہشت گرد گرفتارپیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار کو متنازع نہ بنائے، طارق فضل چوہدریوزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس اور ایران طے، 30 نومبر کو روانہ ہوں گے، ذرائعشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اسلحہ و بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمدکراچی میں متوقع احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹموسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، مصدق ملک کا نئی دہلی میں خطابامریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو زرداریوزیراعلیٰ سندھ نے تھر خشک سالی متاثرین کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کے پیکیج کی منظوری دے دیسی ٹی ڈی حیدرآباد کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک کروڑ روپے کا انعام یافتہ دہشت گرد گرفتارپیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار کو متنازع نہ بنائے، طارق فضل چوہدریوزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس اور ایران طے، 30 نومبر کو روانہ ہوں گے، ذرائعشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اسلحہ و بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمدکراچی میں متوقع احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹموسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، مصدق ملک کا نئی دہلی میں خطاب
پاکستان

پیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار کو متنازع نہ بنائے، طارق فضل چوہدری

گورنر خیبرپختونخوا

طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار اور رابطوں کو متنازع نہ بنائے، صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے گورنر کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار اور رابطوں کو متنازع نہ بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے گورنر کا مضبوط ہونا ضروری ہے اور وفاقی حکومت گورنر کو بااختیار بنا رہی ہے، جبکہ حالیہ آرڈیننسز گورنر کو مزید اختیارات دینے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات اور ترقی کے لیے گورنر کو مکمل حمایت ملنی چاہیے اور گورنر فیصل کریم کنڈی کا وفاق سے ورکنگ ریلیشن آئینی و انتظامی ضرورت ہے۔

طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ہمارا اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ فیصلہ تھا، جس سے خیبرپختونخوا میں امن و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنر و سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک صوبے میں ایمرجنسی نافذ رہے گی۔