تازہ ترین
امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو زرداریوزیراعلیٰ سندھ نے تھر خشک سالی متاثرین کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کے پیکیج کی منظوری دے دیسی ٹی ڈی حیدرآباد کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک کروڑ روپے کا انعام یافتہ دہشت گرد گرفتارپیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار کو متنازع نہ بنائے، طارق فضل چوہدریوزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس اور ایران طے، 30 نومبر کو روانہ ہوں گے، ذرائعشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اسلحہ و بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمدکراچی میں متوقع احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹموسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، مصدق ملک کا نئی دہلی میں خطابامریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو زرداریوزیراعلیٰ سندھ نے تھر خشک سالی متاثرین کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کے پیکیج کی منظوری دے دیسی ٹی ڈی حیدرآباد کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک کروڑ روپے کا انعام یافتہ دہشت گرد گرفتارپیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار کو متنازع نہ بنائے، طارق فضل چوہدریوزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس اور ایران طے، 30 نومبر کو روانہ ہوں گے، ذرائعشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اسلحہ و بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمدکراچی میں متوقع احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹموسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، مصدق ملک کا نئی دہلی میں خطاب
پاکستان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اسلحہ و بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

شمالی وزیرستان

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کا چھپایا گیا اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی کے موضع حیدر خیل میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کرتے ہوئے اسلحہ اور بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الخوارج نے حیدر خیل کے ایک خالی مکان میں یہ اسلحہ چھپا رکھا تھا۔ کھدائی کے دوران اینٹی ایئرکرافٹ گن، ہیوی مشین گن، آر پی جی 7، آر پی جی راؤنڈز اور کواڈ کاپٹر ڈراپ کٹس برآمد ہوئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائشی آبادی میں بارودی مواد چھپانا شہریوں کی جانوں کے لیے بڑا خطرہ ہے، جبکہ جدید اسلحے اور کواڈ کاپٹر ڈراپ کٹس کی برآمدگی دہشت گردوں کے بیرونی روابط کی نشاندہی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی میر علی میں فتنہ الخوارج کی بارود تیار کرنے کی لیب پکڑی گئی تھی۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔