تازہ ترین
امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو زرداریوزیراعلیٰ سندھ نے تھر خشک سالی متاثرین کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کے پیکیج کی منظوری دے دیسی ٹی ڈی حیدرآباد کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک کروڑ روپے کا انعام یافتہ دہشت گرد گرفتارپیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار کو متنازع نہ بنائے، طارق فضل چوہدریوزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس اور ایران طے، 30 نومبر کو روانہ ہوں گے، ذرائعشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اسلحہ و بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمدکراچی میں متوقع احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹموسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، مصدق ملک کا نئی دہلی میں خطابامریکا ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو زرداریوزیراعلیٰ سندھ نے تھر خشک سالی متاثرین کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کے پیکیج کی منظوری دے دیسی ٹی ڈی حیدرآباد کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا ایک کروڑ روپے کا انعام یافتہ دہشت گرد گرفتارپیپلز پارٹی گورنر خیبرپختونخوا کے آئینی کردار کو متنازع نہ بنائے، طارق فضل چوہدریوزیراعظم شہباز شریف کا دورہ روس اور ایران طے، 30 نومبر کو روانہ ہوں گے، ذرائعشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، اسلحہ و بارودی مواد کا بڑا ذخیرہ برآمدکراچی میں متوقع احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹموسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کے لیے بڑا خطرہ ہے، مصدق ملک کا نئی دہلی میں خطاب
پاکستان

کراچی میں متوقع احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ

سیکیورٹی ہائی الرٹ

کراچی میں متوقع احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، پولیس حکام نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز فیلڈ میں سیکیورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کریں گے، جبکہ پولیس موبائلوں کو اینٹی رائٹ آلات سے لیس رکھنے اور ریزرو نفری کو الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حساس علاقوں، اہم شاہراہوں اور ریڈ زون میں تعینات اہلکاروں کے لیے بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹ اور شیلڈز لازمی قرار دی گئی ہیں۔

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ اینٹی رائٹ فورس کی ریزرو نفری کو بھی الرٹ رہنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

شرپسند عناصر پر نظر رکھنے کے لیے سادہ لباس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں اور انٹیلی جنس عملے و اسپیشل برانچ کو پیشگی معلومات بروقت متعلقہ پولیس افسران تک پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے، ساتھ ہی کسی بھی ہنگامی صورتحال یا کشیدگی کی اطلاع فوری دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ پولیس نے امن و امان کے قیام کے لیے فلیگ مارچ کیا جبکہ پولیس حکام کے مطابق رات گئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز بھی کیے گئے۔