تازہ ترین
خلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتارخلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتار
دنیا

خلیجی ممالک کو ایران جنگ کے بعد امریکی افواج کے انخلاء کا شدید خدشہ

خلیجی ممالک

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک کو خدشہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران جنگ کے خاتمے کے بعد مغرب ایشیا سے امریکی افواج واپس بلا سکتے ہیں۔

امریکی این بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاستوں کو شدید تشویش ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ ختم ہونے پر مغربی ایشیا سے امریکی افواج کا انخلا کر سکتے ہیں، جس سے واشنگٹن کے ساتھ دہائیوں سے قائم سیکیورٹی انتظامات متاثر ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ میں موجودہ و سابق امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا کہ خلیجی حکومتوں کو ڈر ہے کہ انخلا انہیں ایرانی خطرات کے سامنے غیر محفوظ کر دے گا۔

ایک علاقائی اہلکار نے بتایا کہ واشنگٹن نے 28 فروری کو حملے شروع ہونے سے محض چند گھنٹے قبل خلیجی اتحادیوں کو مطلع کیا تھا، جس سے امریکہ کے بطور قابل اعتماد سیکیورٹی پارٹنر اعتماد کو نقصان پہنچا۔

خلیجی حکومتیں اس بات پر بھی پریشان ہیں کہ امریکی فیصلے ان کے انفراسٹرکچر اور شہروں کو ایرانی جوابی کارروائی کا شکار بناتے ہیں، جبکہ ان کا جنگ کے دھارے پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

جنگ کے دوران امریکی اہلکاروں کو ایرانی حملوں سے بچانے کے لیے مختلف اڈوں کو خالی کیا گیا، جہاں واپسی کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

قطر میں قائم امریکی کمبائنڈ ایئر آپریشنز سینٹر کی عمارت تباہ ہو چکی ہے، جبکہ بحرین، کویت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان اور اردن میں امریکی بیسز کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کی لاگت درجنوں ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔

سابق امریکی سفیر باربرا لیف نے وارننگ دی کہ بڑے پیمانے پر انخلا سے ایک ایسا اسٹریٹجک خلا پیدا ہوگا، جسے کوئی دوسری طاقت پر نہیں کر سکے گی اور اس سے ایران کو خطے میں بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انخلا ایران کے 40 سالہ اسٹریٹجک ہدف کو پورا کر سکتا ہے۔

خلیجی حکام کو یہ خدشہ بھی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ میں بڑھتی قیمتوں اور انتخابی دباؤ کی وجہ سے یکطرفہ طور پر جنگ کے خاتمے کا اعلان کر کے انخلا کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل دوحہ میں امریکی سفیر ٹام بیرک نے کہا تھا کہ واشنگٹن کے عالمی سیکیورٹی کا ضامن ہونے کا دور ختم ہو چکا ہے اور ٹرمپ انتظامیہ کا اپروچ اتحادیوں کو چھوڑنا نہیں بلکہ تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینا اور واشنگٹن پر انحصار کم کرنا ہے۔