تازہ ترین
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاریامریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاری
دنیا

ایران بیانات دینا بند کرے اور جوہری ایجنسی کو اصل جوابات دے، امریکی سفیر مائیک والز

ایران

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے کہا ہے کہ ایران کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے متعلق بیانات دینے کے بجائے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق واضح اور حقیقت پسندانہ جوابات دینے چاہئیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر مائیک والز نے کہا کہ ایران کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی یعنی آئی اے ای اے کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے اور اپنی جوہری معائنے کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکامی کا ملبہ دوسرے ممالک پر ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے تہران پر الزام عائد کیا کہ وہ جوہری نگراں ادارے کی جانب سے مانگی جانے والی ضروری معلومات اور سائٹ تک رسائی فراہم کرنے میں مسلسل ناکام رہا ہے۔

امریکی سفیر نے ایرانی وفد کو مخاطب کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ آپ کے جھوٹ یہاں نہیں چلیں گے، امریکہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے ایران سے بیانات نہیں بلکہ واضح جوابات کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب رافیل گروسی نے اسی اجلاس میں بتایا کہ 2025 کے مہینے جون میں ہونے والے عسکری حملوں کی وجہ سے ایجنسی کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر اپنے معائنے معطل کرنے اور اپنے عملے کو ایران سے واپس بلانے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔