تازہ ترین
خلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتارخلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتار
دنیا

ایرانی دھمکیوں کے بعد امریکہ نے برطانیہ میں موجود اپنا دوسرا فضائی اڈہ بھی خالی کردیا

فضائی

ایران کی جانب سے سیکیورٹی خدشات اور دھمکیوں کے بعد امریکی فوج نے برطانیہ میں موجود اپنے دوسرے فضائی اڈے سے طیارے فوری طور پر منتقل کر دیئے۔

امریکی جریدے دی وال سٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کی طرف سے درپیش شدید خطرات کے پیش نظر امریکی عسکری حکام نے برطانیہ میں قائم اپنے دوسرے فضائی اڈے سے طیاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

یہ اقدام برطانوی ایئر بیس راف فیئرفورڈ پر ایران سے جڑے مبینہ سیکیورٹی واقعے کے بعد سامنے آیا ہے، جس کی وجہ سے وہاں سے پہلے ہی امریکی بمبار طیاروں کو واپس بلا لیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق راف ملڈن ہال ایئر بیس پر موجود امریکی فوج کے 2 ری فیولنگ ٹینکرز کو منگل کی صبح جرمنی موڑ دیا گیا، جبکہ بعد میں وہاں موجود دیگر ٹینکر طیاروں کو بھی جرمنی اور دیگر مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

برطانیہ کی وزارت دفاع کے ترجمان نے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسرے ممالک کی معمول کی عسکری سرگرمیوں پر بات نہیں کرتے اور آپریشنل ضروریات کے تحت طیاروں کی نقل وحرکت ہوتی رہتی ہے۔