تازہ ترین
عظمیٰ بخاری کی مریم نواز کے نجی دورہ ہانگ کانگ اور جہاز کی اجازت سے متعلق خبروں کی تردیدبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہوں گے، سندھ حکومت نے تمام نجی اسکولوں کو پابند کردیامکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس میں انٹیلی جنس اشتراک ایجنڈے پر شامل ہوگا، عرب میڈیاترک صدر رجب طیب اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدینئے تنازع کی صورت میں امریکا کو جدید ایرانی فضائی دفاعی نظام کا سامنا ہوگا، ایرانی کمانڈرایرانی فضائی حدود کے قریب آنے والا امریکی ایف 16 طیارہ واپس لوٹنے پر مجبور کردیا، پاسداران انقلابایران نے جنوبی کوریا کو خلیج میں غیر ملکی فوجی موجودگی کے نتائج سے خبردار کر دیاہمیں دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے، باقی جماعتیں سن لیں، ان کی بھی باری آئے گی، علی امین گنڈاپورعظمیٰ بخاری کی مریم نواز کے نجی دورہ ہانگ کانگ اور جہاز کی اجازت سے متعلق خبروں کی تردیدبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہوں گے، سندھ حکومت نے تمام نجی اسکولوں کو پابند کردیامکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس میں انٹیلی جنس اشتراک ایجنڈے پر شامل ہوگا، عرب میڈیاترک صدر رجب طیب اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدینئے تنازع کی صورت میں امریکا کو جدید ایرانی فضائی دفاعی نظام کا سامنا ہوگا، ایرانی کمانڈرایرانی فضائی حدود کے قریب آنے والا امریکی ایف 16 طیارہ واپس لوٹنے پر مجبور کردیا، پاسداران انقلابایران نے جنوبی کوریا کو خلیج میں غیر ملکی فوجی موجودگی کے نتائج سے خبردار کر دیاہمیں دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے، باقی جماعتیں سن لیں، ان کی بھی باری آئے گی، علی امین گنڈاپور
دنیا

روس اور چین ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

روس اور چین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ روس اور چین کے انٹیلی جنس اشتراک کی اہمیت کو کم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ روس اور چین کے انٹیلی جنس شیئرنگ کی اہمیت کو کم قرار دیا ہے، ایسے وقت میں جب یہ رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ تہران کے اتحادیوں نے اسے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے میں مدد دی ہے۔

ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنے مار اے لاگو ریزورٹ میں نامہ نگاروں کے ساتھ ایک مختصر پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران کے تنازع پر چینی ہم منصب شی جن پنگ اور روس کے ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ اپنی حالیہ سہ فریقی ملاقات کے دوران بات چیت ہوئی تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ صدر شی کے ساتھ ان کی ملاقات ایک شاندار ملاقات تھی اور ان کے خیال میں وہ ایران کے معاملے میں بہت کم ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملوث ہو سکتے تھے، لیکن ان کے نزدیک ملوث ہونے کا مطلب گولی چلانا ہے، تھوڑی سی معلومات دینا نہیں۔

روس کے انٹیلی جنس اشتراک کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ بہت زیادہ معلومات دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ تنازع ختم ہو، اور ان کے خیال میں وہ اس سلسلے میں ان کی مدد کر رہے ہیں۔