مکہ دفاعی معاہدے کے تیسرے اجلاس میں مشترکہ دفاعی معاہدے کو فعال کرنے اور انٹیلی جنس اشتراک ایجنڈے پر ہوں گے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تیسرے اجلاس کے لیے مشترکہ دفاعی معاہدے کو فعال کرنے کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کا معاملہ یقینی طور پر ایجنڈے پر ہوگا، کیونکہ سعودی عرب کو حوثی ملیشیا کے حملوں کا سامنا ہے۔
شام سمیت دیگر ممالک نے بھی اس اتحاد میں شامل ہونے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، اس لیے یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ آیا اس حوالے سے کسی قسم کا اعلان کیا جاتا ہے یا نہیں۔
ترکیہ دفاعی تعاون میں بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ وہ جدید ڈرونز اور طیارہ شکن نظام تیار کر رہا ہے، جو یقیناً سعودی عرب کو دستیاب ہوں گے۔
اگر سعودی عرب پر براہ راست زمینی حملہ ہوتا ہے تو ترک بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں، تاہم یمن کے اندر جاری موجودہ تنازع ایک ایسا معاملہ ہے، جس سے وہ دور رہنا چاہیں گے۔
ترکیہ کسی دلدل میں پھنسنا نہیں چاہتا، لیکن چونکہ سعودی عرب پر کوئی براہ راست حملہ نہیں ہو رہا، اس لیے ترک ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔






