تازہ ترین
عظمیٰ بخاری کی مریم نواز کے نجی دورہ ہانگ کانگ اور جہاز کی اجازت سے متعلق خبروں کی تردیدبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہوں گے، سندھ حکومت نے تمام نجی اسکولوں کو پابند کردیامکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس میں انٹیلی جنس اشتراک ایجنڈے پر شامل ہوگا، عرب میڈیاترک صدر رجب طیب اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدینئے تنازع کی صورت میں امریکا کو جدید ایرانی فضائی دفاعی نظام کا سامنا ہوگا، ایرانی کمانڈرایرانی فضائی حدود کے قریب آنے والا امریکی ایف 16 طیارہ واپس لوٹنے پر مجبور کردیا، پاسداران انقلابایران نے جنوبی کوریا کو خلیج میں غیر ملکی فوجی موجودگی کے نتائج سے خبردار کر دیاہمیں دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے، باقی جماعتیں سن لیں، ان کی بھی باری آئے گی، علی امین گنڈاپورعظمیٰ بخاری کی مریم نواز کے نجی دورہ ہانگ کانگ اور جہاز کی اجازت سے متعلق خبروں کی تردیدبچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانا ہوں گے، سندھ حکومت نے تمام نجی اسکولوں کو پابند کردیامکہ دفاعی معاہدے کے اجلاس میں انٹیلی جنس اشتراک ایجنڈے پر شامل ہوگا، عرب میڈیاترک صدر رجب طیب اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدینئے تنازع کی صورت میں امریکا کو جدید ایرانی فضائی دفاعی نظام کا سامنا ہوگا، ایرانی کمانڈرایرانی فضائی حدود کے قریب آنے والا امریکی ایف 16 طیارہ واپس لوٹنے پر مجبور کردیا، پاسداران انقلابایران نے جنوبی کوریا کو خلیج میں غیر ملکی فوجی موجودگی کے نتائج سے خبردار کر دیاہمیں دیوار سے لگایا گیا تو سب چپ رہے، باقی جماعتیں سن لیں، ان کی بھی باری آئے گی، علی امین گنڈاپور
دنیا

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دیدی

مکہ دفاعی معاہدے

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ سہ فریقی مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے ساتھ ہی سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ سہ فریقی اتحاد میں ترکیہ کی شمولیت کی توثیق مکمل ہو گئی ہے۔

ترکیہ کی پارلیمان نے اس ماہ کے اوائل میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی منظوری دی تھی، جس کے بعد ایردوان کے دستخط زیادہ تر ایک رسمی کارروائی تھے۔

اس معاہدے سے ترکیہ کے لیے سعودی عرب کی فوجی حمایت بڑھانے کی راہ ہموار ہو گئی ہے، ایسے وقت میں جب ریاض کو یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کا سامنا ہے۔

معاہدے کے تحت ایک فریق پر حملہ تمام فریقوں پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ فی الحال ترکیہ سے یہ توقع نہیں کی جا رہی کہ وہ لڑنے کے لیے سعودی عرب یا یمن میں فوج بھیجے گا کیونکہ اس اقدام کے لیے مزید پارلیمانی منظوری درکار ہوگی، تاہم اب وہ ریاض کے لیے دیگر اقسام کی حمایت میں اضافہ کر سکتا ہے۔