ایران نے خبردار کیا ہے کہ کسی نئے تنازع کی صورت میں امریکا کو ایران کے جدید ترین فضائی دفاعی نظاموں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ایران کے ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ کسی اور تنازع کی صورت میں امریکا کو نئے تیار کردہ اور جدید فضائی دفاعی نظاموں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سیاری نے ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ 2 سال کے تنازع نے ایران کو یہ سکھایا ہے کہ فضائی دفاع کو مضبوط بنانا ایک اہم ترجیح ہے۔
سیاری نے کہا کہ ایران نے نئے فضائی دفاعی نظام تیار کیے ہیں، جنہیں پہلے ہی بھاری نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا چکا ہے۔ کسی بھی حملے کی صورت میں امریکا ان نظاموں کے اثرات اور صلاحیتوں کو دیکھے گا۔






