ایرانی وزیر خارجہ نے جنوبی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ خلیج میں غیر ملکی فوجی موجودگی سے کشیدگی بڑھے گی اور تنازع پھیلے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جنوبی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ خلیج میں غیر ملکی فوجی موجودگی کشیدگی میں اضافہ کرے گی اور تنازع کو مزید وسیع کر دے گی۔
سیئول میں ایرانی سفارتخانے کے مطابق ایک ٹیلیفونک گفتگو میں جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چو ہیون نے کہا کہ سیئول کا جنگ میں شامل ہونے یا خلیج میں فوج بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کی پارلیمان ایک تجویز کا جائزہ لے رہی ہے، جس کے تحت اس کے بحری قزاقی مخالف یونٹ چیونگ ہائے کو جنوبی کوریا کے تجارتی بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے خلیج عمان کے جنوب میں پانیوں میں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔






