پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ایرانی فضائی حدود کی طرف بڑھنے والے ایک امریکی ایف 16 طیارے کو انتباہی فائر کر کے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اس نے خلیج میں جزیرہ ہنگام کے جنوب مشرق میں ایرانی فضائی حدود کے قریب پہنچنے والے ایک امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے پر انتباہی گولیاں چلائیں، جس سے طیارہ واپس مڑنے پر مجبور ہو گیا۔
سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کی جانب سے نشر کیے گئے ایک بیان میں پاسداران انقلاب نے کہا کہ یہ لڑاکا طیارہ ان بحری جہازوں کی حفاظت کر رہا تھا، جن پر آبنائے ہرمز میں سمندری قوانین کی خلاف ورزی کا الزام تھا۔
پاسداران انقلاب نے امریکی فوجی طیاروں کی جانب سے کسی بھی مزید خلاف ورزی پر فیصلہ کن دفاعی جواب دینے کا انتباہ بھی دیا۔
واضح رہے کہ مارچ میں پینٹاگون کے سربراہ پیٹ ہیگستھ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کے پاس کوئی فضائی دفاعی نظام موجود نہیں ہے۔






