تازہ ترین
نوشکی : قتل کرکے فرار ہونے والے فتنہ الہندوستان کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو عوام نے پکڑ کر مار ڈالاعائشہ باوانی گورنمنٹ کالج کراچی کا نام تبدیل، نیا نام گورنمنٹ ڈگری کالج سندھی مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی رکھ دیا گیابانی پی ٹی آئی کا رات گئے پمز اسپتال میں طبی معائنہ، صحت تسلی بخش قرارپاکستان نے موسمِ سرما کیلئے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کر دیںبٹگرام کے علاقے الائی میں جنگلات کی کٹائی کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کمیٹی قائملاہور میں شدید اسموگ کا اثر، پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقلتربیلا 5 توسیعی منصوبہ، 82 ارب کا پروجیکٹ 200 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہسگریٹ پینے والوں کیلئے تشویشناک خبر!!! نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادینوشکی : قتل کرکے فرار ہونے والے فتنہ الہندوستان کے 2 مبینہ دہشت گردوں کو عوام نے پکڑ کر مار ڈالاعائشہ باوانی گورنمنٹ کالج کراچی کا نام تبدیل، نیا نام گورنمنٹ ڈگری کالج سندھی مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی رکھ دیا گیابانی پی ٹی آئی کا رات گئے پمز اسپتال میں طبی معائنہ، صحت تسلی بخش قرارپاکستان نے موسمِ سرما کیلئے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کر دیںبٹگرام کے علاقے الائی میں جنگلات کی کٹائی کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کمیٹی قائملاہور میں شدید اسموگ کا اثر، پاک سری لنکا دوسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی منتقلتربیلا 5 توسیعی منصوبہ، 82 ارب کا پروجیکٹ 200 ارب روپے سے تجاوز کرنے کا خدشہسگریٹ پینے والوں کیلئے تشویشناک خبر!!! نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی
تعلیم

عائشہ باوانی گورنمنٹ کالج کراچی کا نام تبدیل، نیا نام گورنمنٹ ڈگری کالج سندھی مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی رکھ دیا گیا

عائشہ باوانی گورنمنٹ کالج کا نام تبدیل

کراچی (جی ٹی وی نیوز اردو): سندھ حکومت نے عائشہ باوانی گورنمنٹ کالج کراچی کا نام تبدیل کر دیا ہے۔

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کالج کا نیا نام گورنمنٹ ڈگری کالج سندھی مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی مقرر کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کالج کے نام کی تبدیلی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ فیصلہ آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہے گا۔

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن سیکریٹری حکومت سندھ ندیم الرحمان میمن کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے بعد کراچی میں واقع عائشہ باوانی گورنمنٹ کالج اب سرکاری ریکارڈ اور متعلقہ امور میں اپنے نئے نام گورنمنٹ ڈگری کالج سندھی مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کراچی کے تحت شناخت کیا جائے گا۔