تازہ ترین
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاریامریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاری
پاکستان

ایران کے جوہری مسئلے کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے نکالا جائے، پاکستانی مندوب

جوہری مسئلے

اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کا کہنا ہے کہ فریقین کشیدگی بڑھانے والے بیانات اور اقدامات سے گریز کریں، ایران کے جوہری مسئلے کا حل مذاکرات سے نکالا جائے۔

اقوام متحدہ میں قائم مقام پاکستانی مندوب عثمان جدون نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کے جوہری مسئلے کا سفارتی حل پہلے سے زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ ایران کے جوہری مسئلے کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ہی نکالا جائے کیونکہ جوہری تنازع کا پرامن حل مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔ فریقین کشیدگی بڑھانے والے بیانات اور اقدامات سے گریز کریں۔

قائم مقام پاکستانی مندوب نے مطالبہ کیا کہ ایران سے متعلق معاملے کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ذریعے حل کیا جائے اور آئی اے ای اے کو بغیر کسی رکاوٹ کام کرنے دیا جائے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ پاکستان کی خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے کوششیں جاری ہیں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت سفارتی کوششوں کی ایک کامیاب مثال ہے۔