تازہ ترین
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاریامریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاری
پاکستان

عوامی ریفرنڈم کو چور دروازہ قرار دینا جمہوری سوچ کی عکاسی نہیں کرتا، طارق فضل چوہدری

عوامی ریفرنڈم

طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم آئین میں موجود ایک راستہ ہے، عوامی ریفرنڈم کو چور دروازہ قرار دینا جمہوری سوچ کی عکاسی نہیں کرتا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی ریفرنڈم کو چور دروازہ قرار دینا جمہوری سوچ کی عکاسی نہیں کرتا، عوام کو اپنے مستقبل کے فیصلے کا آئینی اور جمہوری حق ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب، پیپلز پارٹی 18 سال سے سندھ میں برسراقتدار ہے اور 2022 سے وفاقی حکومت میں بھی شریک اقتدار رہی ہے، اس لیے نظام کی اصلاح سے پہلے اپنی حکمرانی اور کارکردگی کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتساب یکطرفہ نہیں ہو سکتا اور ہر سیاسی جماعت اور قیادت عوام کے سامنے جوابدہ ہے، جبکہ ریفرنڈم کوئی غیر جمہوری تصور نہیں بلکہ آئین میں موجود ایک راستہ ہے۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد اقتدار کی رسہ کشی نہیں بلکہ عوام کی خوشحالی ہونا چاہیے اور عام آدمی کی عزت نفس سمیت اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ترجیح ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانی کسی کی جاگیر نہیں بلکہ عوام کی امانت ہے، قومی فیصلے بند کمروں کے بجائے آئینی تقاضوں اور عوامی اعتماد سے ہونے چاہئیں، عوام کو رائے دینے کا موقع اور ان کے فیصلے کا احترام کیا جائے کیونکہ نظام کی اصلاح اور مستقبل کے فیصلوں کا اختیار کسی ایک سیاسی جماعت کی اجارہ داری نہیں ہے۔