تازہ ترین
امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاریامریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، غیر ملکی صحافیوں اور طلبہ پر ٹرمپ انتظامیہ کی ویزا پابندیاں کالعدمفلورنس کے تاریخی ادارے پارٹے گوئلفا میں شمولیت، پاکستانی خاتون نے تاریخ رقم کر دیوفاقی وزارت داخلہ نے صوبوں کو آل پاکستان اسلحہ لائسنس جاری کرنے سے روک دیامولانا فضل الرحمان اور مولانا اسعد محمود کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ترجمان جے یو آئی کا دعویٰپاکستان میں انٹرنیٹ کی بحالی میں مزید کتنا وقت لگے گا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیںامریکی صدر کی سہ فریقی اجلاس سے قبل روسی اور چینی صدور سے الگ الگ ملاقاتیںسینٹکام کا ایران کی بحری ناکہ بندی مزید سخت کرنے اور تیل کی ترسیل روکنے کا حکممولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار احمد کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل، اسلام آباد پولیس کے چھاپے جاری
پاکستان

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان سے فتنہ الخوارج کی بارودی مواد تیار کرنے والی لیبارٹری پکڑ لی

فتنہ الخوارج

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کی بارودی مواد تیار کرنے والی بڑی لیبارٹری پکڑ کر بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور کواڈ کاپٹر برآمد کر لیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔

میر علی میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا بارودی مواد تیار کرنے کا ایک بڑا ٹھکانہ پکڑ لیا، جہاں دہشت گردوں نے رہائشی مکانات کے اندر دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کی لیبارٹری بنا رکھی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں کی اس فیکٹری سے بھاری مقدار میں دیسی ساختہ بم، کواڈ کاپٹر اور دھماکہ خیز مواد تیار کرنے کا لٹریچر بھی برآمد کیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عام آبادی کے درمیان دھماکہ خیز مواد کی لیبارٹریاں بنانا دہشت گردوں کی وہ مجرمانہ روش ہے، جو معصوم جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے۔

میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے حالیہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے جا چکے ہیں اور وہاں سے کواڈ کاپٹرز اور بارودی مواد کی برآمدگی اس بات کو ثابت کرتی ہے کہ دہشت گردوں کے تانے بانے سرحد پار سے جڑے ہوئے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔