تازہ ترین
اسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیںاسلام آباد میں شاہ چارلس سوم کی سالگرہ کی تقریب، برطانوی اور پاکستانی فیشن اور ڈیزائن کی نمائششمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، افغان باشندوں سمیت 16 خوارج جہنم واصل، 2 جوان شہید2027 میں سونے کی قیمت کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟ بڑے عالمی بینکوں کی پیشگوئیاں سامنے آگئیںہر گلی پکی، ہر گاؤں میں سیوریج کا نظام! پنجاب کے 475 دیہات کی ترقی کیلئے اربوں روپے منظور، ہر گاؤں کو 5 کروڑ ملیں گےڈھاکا ایئرپورٹ پر شوہر کا استقبال کرنے پہنچ گئیں تین بیویاں، پھر ایسا کیا ہوا کہ ہاتھا پائی شروع ہوگئی؟ٹرمپ فی الحال ایران کے ساتھ جنگ دوبارہ شروع کرنے کے خواہش مند نہیں، امریکی میڈیا کا دعویٰڈپریشن کی وہ وجہ سامنے آگئی جسے اکثر لوگ نظر انداز کردیتے ہیںذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں؟ روزمرہ زندگی میں یہ آسان عادات اپنا لیں
کھیل

سعود شکیل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ناخوشگوار ریکارڈ کا حصہ بن گئے

سعود شکیل کا منفرد ریکارڈ

پاکستانی مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 190 رنز بنائے، تاہم دونوں اننگز میں سنچری کے قریب پہنچ کر آؤٹ ہونے کے باعث وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ایک منفرد مگر ناخوشگوار ریکارڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

سعود شکیل پہلی اننگز میں 93 اور دوسری اننگز میں 97 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ اس طرح وہ ایک ہی ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 90 سے 99 رنز کے درمیان آؤٹ ہونے والے دنیا کے پانچویں بلے باز بن گئے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ کی تقریباً 150 سالہ تاریخ میں یہ چھٹا موقع ہے جب کسی بلے باز کی دونوں اننگز میں سنچری سے پہلے وکٹ گر گئی۔ سعود شکیل سے قبل چار دیگر بلے باز اس صورت حال کا سامنا کرچکے ہیں، تاہم ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم اوپنر گورڈن گرینج کے ساتھ یہ واقعہ دو مرتبہ پیش آیا۔

مہیلا جے وردھنے 2009 میں اس فہرست کا حصہ بنے

سعود شکیل سے پہلے آخری مرتبہ اگست 2009 میں سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے اس منفرد فہرست میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے کولمبو میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 92 اور دوسری اننگز میں 96 رنز بنائے، لیکن دونوں مرتبہ سنچری مکمل کرنے سے پہلے آؤٹ ہوگئے۔

گورڈن گرینج کے ساتھ دو مرتبہ ایسا ہوا

ویسٹ انڈیز کے سابق اوپنر گورڈن گرینج پہلی بار مارچ 1977 میں پاکستان کے خلاف جارج ٹاؤن ٹیسٹ میں اس صورت حال سے دوچار ہوئے، جب وہ پہلی اننگز میں 91 اور دوسری اننگز میں 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تین سال بعد فروری 1980 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں بھی ان کے ساتھ یہی واقعہ پیش آیا۔ گرینج پہلی اننگز میں 91 اور دوسری اننگز میں 97 رنز بنا کر سنچری سے محروم رہے۔

فرینک وولی اور کلیم ہل بھی نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے

اس فہرست میں انگلینڈ کے فرینک وولی کا نام بھی شامل ہے، جو جون 1921 میں لارڈز کے میدان پر آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں 95 اور دوسری اننگز میں 93 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں اس نوعیت کا پہلا واقعہ جنوری 1902 میں پیش آیا، جب آسٹریلیا کے کلیم ہل ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 98 اور دوسری اننگز میں 97 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کلیم ہل کے مجموعی 195 رنز آج بھی ایک ہی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے بلے بازوں میں سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 190 رنز بنا کر اس فہرست میں دوسرا بڑا مجموعہ اپنے نام کرلیا ہے۔