تازہ ترین
خلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتارخلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتار
سوشل میڈیا رجحان

وزیراعظم یوتھ کروم بک اسکیم، کیا نجی اسکولوں کے طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں؟ پورٹل کی تفصیلات سامنے آگئیں

کروم بک اسکیم اہلیت

وزیراعظم یوتھ کروم بک اسکیم کے تحت طلبہ میں لاکھوں کروم بکس تقسیم کرنے کے حکومتی منصوبے میں نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کی اہلیت کے حوالے سے سوالات سامنے آئے ہیں۔

اسکیم کے موجودہ رجسٹریشن پورٹل پر دستیاب معلومات کے مطابق فی الحال صرف مخصوص سرکاری اسکولوں کے طلبہ درخواست دینے کے اہل ہیں۔ نجی اسکولوں کے طلبہ کے لیے درخواست فارم کا اختیار موجود نہیں، جس کے باعث ایسے طلبہ اور ان کے والدین میں تذبذب پایا جاتا ہے۔

کن طلبہ کو درخواست دینے کی اجازت ہے؟

آئی بی سی سی کے آفیشل رجسٹریشن پورٹل پر موجود معلومات کے مطابق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرکاری اسکولوں میں نویں جماعت کے ان طلبہ کو اہل قرار دیا گیا ہے جنہوں نے سالانہ امتحانات 2026 میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہو۔

اسی طرح اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے تعلیمی بورڈز سے منسلک سرکاری اسکولوں کے دسویں جماعت کے پوزیشن ہولڈرز بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

نجی اسکولوں کے طلبہ کے لیے کیا صورتحال ہے؟

اسکیم کے ابتدائی اعلان کے وقت یہ بات سامنے آئی تھی کہ صوبائی ایجوکیشن فاؤنڈیشنز کے تحت چلنے والے نجی اسکولوں اور رجسٹرڈ دینی مدارس کے طلبہ کو بھی کروم بکس فراہم کی جائیں گی۔

تاہم موجودہ رجسٹریشن پورٹل پر نجی اسکولوں کے طلبہ کے لیے درخواست دینے کا کوئی واضح آپشن موجود نہیں ہے۔ اس صورتحال میں ابتدائی اعلانات اور پورٹل پر درج موجودہ اہلیت کے معیار کے درمیان فرق محسوس کیا جارہا ہے۔

درخواست دینے سے پہلے اہلیت کی تصدیق ضروری

حکام کی جانب سے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اسکیم کے ابتدائی اعلانات اور رجسٹریشن پورٹل پر موجود باضابطہ شرائط کو الگ الگ سمجھیں۔

اگر کسی طالب علم کے تعلیمی ادارے کی اہلیت کے بارے میں ابہام ہو تو درخواست دینے سے پہلے متعلقہ تعلیمی اتھارٹی یا آئی بی سی سی سے تصدیق کرلینا بہتر ہے۔

موجودہ معلومات کی بنیاد پر نجی اسکولوں کے تمام طلبہ کو اسکیم کے لیے اہل قرار نہیں دیا جاسکتا۔ آئندہ اگر حکومت یا متعلقہ حکام اہلیت کے معیار میں توسیع کرتے ہیں تو نجی اداروں کے طلبہ کے لیے بھی درخواست کا طریقہ واضح ہوسکتا ہے۔