تازہ ترین
خلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتارخلیجی عرب ممالک کا کویت میں مشترکہ عسکری کمانڈ ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کا اعلانحملے اور پابندیاں جنگ ختم نہیں کر سکتیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچیصدر ٹرمپ نے نیٹلی اے بیکر کو پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کر دیاانگلینڈ اور آسٹریلیا کے بعد اسکاٹ لینڈ کا بھی افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکاراسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی وکلاء کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکمرواں مالی سال کے دوران ترسیلاتِ زر میں 13.8 فیصد اضافہوزیراعظم کا تربیلا ڈیم واقعے کا سخت نوٹس، تفصیلی رپورٹ طلب کرلیگارمنٹس بزنس کی آڑ میں جاسوسی سرگرمیاں، ڈھاکہ میں بھارتی شہری گرفتار
سوشل میڈیا رجحان

نئی آٹو پالیسی کے تحت پٹرول گاڑیاں 10 لاکھ روپے تک سستی ہونے کا امکان

حکومت کی نئی آٹو پالیسی کے تحت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی سے مختلف پٹرول گاڑیوں کی قیمتیں 10 لاکھ روپے تک کم ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر گاڑیوں کو سستا کرنے کے لیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ پالیسی دستاویزات میں مختلف انجن کپیسٹی کی گاڑیوں کے لیے قیمتوں میں ممکنہ کمی کی تفصیلات شامل ہیں۔

658 سی سی گاڑی 3 لاکھ 75 ہزار روپے سستی ہوسکتی ہے

دستاویز کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ 658 سی سی تک کی گاڑی کی قیمت میں 3 لاکھ 75 ہزار روپے کمی تجویز کی گئی ہے۔

اس کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 32 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم ہوکر 28 لاکھ 45 ہزار روپے ہونے کا امکان ہے۔

998 سی سی گاڑی کی قیمت میں 4 لاکھ 40 ہزار روپے کمی

998 سی سی تک کی پٹرول گاڑی کی قیمت میں 4 لاکھ 40 ہزار روپے کمی تجویز کی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں قیمت 42 لاکھ 70 ہزار روپے سے کم ہوکر 38 لاکھ 30 ہزار روپے ہوسکتی ہے۔

پٹرول ایس یو وی گاڑیوں کے نرخ بھی کم ہونے کا امکان

1496 سی سی تک کی پٹرول ایس یو وی گاڑی کی قیمت میں 7 لاکھ 40 ہزار روپے کمی کی تجویز سامنے آئی ہے۔ اس کے بعد اس کی قیمت 60 لاکھ 60 ہزار روپے سے کم ہوکر 53 لاکھ 20 ہزار روپے ہوسکتی ہے۔

دستاویز کے مطابق 1498 سی سی پٹرول ایس یو وی کی قیمت میں 2 لاکھ 80 ہزار روپے کمی تجویز کی گئی ہے، جس سے قیمت 94 لاکھ 40 ہزار روپے سے کم ہوکر 91 لاکھ 60 ہزار روپے تک آنے کا امکان ہے۔

1598 سی سی پٹرول جیپ 10 لاکھ روپے سستی ہوسکتی ہے

1598 سی سی تک کی پٹرول جیپ کی قیمت میں 10 لاکھ روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں قیمت 1 کروڑ 21 لاکھ روپے سے کم ہوکر 1 کروڑ 11 لاکھ روپے ہوسکتی ہے۔

گاڑی خریدنے والوں کے لیے اہم پیش رفت

اگر نئی آٹو پالیسی کے تحت تجویز کردہ ڈیوٹی میں کمی نافذ ہوتی ہے تو گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق آسکتا ہے۔ اس سے نئی گاڑی خریدنے کے خواہشمند صارفین کو ممکنہ طور پر ریلیف ملے گا۔

تاہم دستاویز میں درج قیمتوں کو مجوزہ کمی کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ حتمی قیمتوں کا انحصار پالیسی کے نفاذ، متعلقہ ٹیکسوں اور گاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے جاری کردہ قیمتوں پر ہوگا۔