تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےمقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئے
دنیا

پاکستانیوں کیلئے کینیڈا کی مستقل رہائش حاصل کرنے کا سنہری موقع!!! طریقہ جان لیں

کینیڈا جانے اور وہاں مستقل رہائش اختیار کرنے کے خواہش مند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر سامنے آگئی ہے۔

 کینیڈا کی حکومت نے دیہی علاقوں میں ملازمتوں کی کمی پوری کرنے کے لیے ایک اہم امیگریشن پروگرام کو مستقل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس فیصلے سے پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے ہنرمند افراد کے لیے کینیڈا میں مستقل رہائش (PR) حاصل کرنے کا ایک نیا موقع پیدا ہوگا۔

کینیڈا کے محکمہ امیگریشن کے مطابق رورل کمیونٹی امیگریشن پائلٹ (RCIP) کو یکم جنوری 2027 سے مستقل پروگرام کی شکل دے دی جائے گی۔ اس پروگرام کا مقصد کینیڈا کے چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں میں کام کرنے کے لیے ہنرمند غیر ملکی افراد کو راغب کرنا ہے۔ ان علاقوں میں کئی شعبوں کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا ہے۔ اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے اس پروگرام کو مستقل کیا جارہا ہے۔

کینیڈا کی وزیر برائے امیگریشن لینا میٹلیج ڈیاب نے 9 نومبر 2026 کو اس فیصلے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور دیہی علاقوں میں کاروبار اور ضروری خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے ہنرمند کارکنوں کی ضرورت ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے مقامی کاروباری اداروں کو ایسے افراد بھرتی کرنے میں مدد ملے گی جو طویل عرصے تک ان علاقوں میں رہ کر کام کرسکیں۔

یہ پروگرام اس وقت کینیڈا کی 14 کمیونٹیز میں جاری ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام علاقوں کو مستقل پروگرام میں شامل رکھا جائے گا۔ ان میں نووا اسکاٹیا کا پکٹو کاؤنٹی، اونٹاریو کے نارتھ بے، سڈبری، ٹمنز، سالٹ اسٹی میری اور تھنڈر بے شامل ہیں۔

اس کے علاوہ مینی ٹوبا کے اسٹین باخ، آلٹونا اور برینڈن، سسکیچیوان کا موس جا، البرٹا کا کلیریشولم اور برٹش کولمبیا کے ویسٹ کوٹینے، نارتھ اوکاناگن شسواپ اور پیس لیارڈ بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔ مستقبل میں مزید علاقوں کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔

کینیڈا کے 2027 سے 2029 کے امیگریشن پلان میں اس پروگرام کے تحت مستقل رہائش دینے کے اہداف بھی مقرر کیے گئے ہیں۔ سال 2027 کے لیے 5 ہزار 500 افراد کو مستقل رہائش دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے ایسے افراد کو ترجیح دی جائے گی جو کینیڈا کے چھوٹے شہروں میں ملازمت حاصل کرکے وہاں مستقل آباد ہونا چاہتے ہیں۔

اہلیت اور درخواست دینے کا طریقہ

اس پروگرام کے تحت کینیڈا میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے صرف درخواست دینا کافی نہیں ہوگا۔ امیدوار کے پاس پروگرام میں شامل کسی کمیونٹی کے منظور شدہ آجر کی جانب سے ملازمت کی پیشکش ہونا ضروری ہے۔ اس کے بعد متعلقہ کمیونٹی کی سفارش بھی حاصل کرنا ہوگی۔

درخواست گزار کے پاس گزشتہ تین سال کے دوران متعلقہ شعبے میں کم از کم ایک سال یعنی 1560 گھنٹے کام کرنے کا تجربہ ہونا چاہیے۔ اس کے علاوہ انگریزی یا فرانسیسی زبان پر عبور ثابت کرنے کے لیے منظور شدہ ٹیسٹ دینا ہوگا۔ امیدوار کے پاس کینیڈا کے تعلیمی معیار کے مطابق ڈگری یا اس کے مساوی غیر ملکی تعلیمی قابلیت بھی ہونی چاہیے۔

اس کے ساتھ امیدوار کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ اس کے پاس کینیڈا میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے مناسب رقم موجود ہے۔ تمام شرائط پوری ہونے اور کمیونٹی کی سفارش ملنے کے بعد مستقل رہائش کی درخواست جمع کرائی جاسکتی ہے۔