تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےمقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئے
دنیا

نیا حملہ ہوا تو مغربی ایشیا سے یورپ تک ہر اڈے کو نشانہ بنائیں گے؛ محسن رضائی

تہران (جی ٹی وی نیوز اردو): ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی کی تو یورپی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈے بھی ایرانی جوابی حملوں کا ہدف بن سکتے ہیں۔

تہران نے واضح کیا ہے کہ کسی نئے امریکی حملے کی صورت میں اس کا ردعمل صرف مشرقِ وسطیٰ میں موجود امریکی فوجی تنصیبات تک محدود نہیں رہے گا بلکہ ضرورت پڑنے پر دور دراز علاقوں میں قائم اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے لبنان کے نشریاتی ادارے المیادین کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ انتباہ جاری کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر کسی بھی نئے حملے کا جواب وسیع پیمانے پر دیا جائے گا اور تہران اپنی جوابی کارروائی کے لیے صرف قریبی فوجی تنصیبات کو ہدف نہیں بنائے گا۔

محسن رضائی نے کہا کہ اگر یورپی ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات ایران کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہوئیں تو انہیں بھی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ان ممالک کو بھی خبردار کیا جہاں امریکی فوجی دستے تعینات ہیں کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں واشنگٹن کو سہولت فراہم کرنے سے گریز کریں۔

ایرانی عہدیدار کے اس بیان میں ان ممالک کو بالخصوص متنبہ کیا گیا ہے جو اپنی سرزمین یا فوجی تنصیبات امریکا کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔

رضائی نے مذاکرات کے حوالے سے بھی ایران کا مؤقف واضح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہورہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنا افزودہ جوہری مواد ملک سے باہر منتقل نہیں کرے گا، جس سے اس معاملے پر ایرانی مؤقف میں کسی تبدیلی کا عندیہ نہیں ملتا۔

ایرانی عہدیدار کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان براہِ راست فوجی کشیدگی دوبارہ شروع ہونے سے روکنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ ایک طرف ممکنہ مذاکرات اور کشیدگی میں کمی کے امکانات پر کام ہورہا ہے، تو دوسری جانب تہران نئے امریکی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کا دائرہ یورپ تک پھیلانے کا انتباہ دے رہا ہے۔