سعودی زیر قیادت اتحاد کا کہنا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کی جانب داغا گیا حوثی ملیشیا کا ڈرون فضا میں روک کر تباہ کر دیا ہے۔
سعودی زیر قیادت اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اس نے حوثی ملیشیا کی جانب سے جنوبی سعودی عرب کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجا گیا ایک ڈرون فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا۔
اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں ڈرون روکنے اور تباہ کرنے کی تصدیق کی۔
تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ڈرون کس مقام پر روکا گیا اور ممکنہ جانی یا مالی نقصان سے متعلق بھی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔






