تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
دنیا

بھارت میں اقلیتوں کے خلاف منظم مظالم، مذہبی آزادی کی ابتر صورتحال پر امریکی کمیشن کی سخت سفارشات

Exclusive
بھارت میں اقلیتوں کے خلاف مظالم

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (USCIRF) نے بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت کی پالیسیوں، اقلیتوں کے خلاف مبینہ امتیازی اقدامات اور مذہبی مقامات پر حملوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ کمیشن نے بھارت کو مذہبی آزادی کی سنگین اور مسلسل خلاف ورزیوں پر خصوصی تشویش کا حامل ملک (Country of Particular Concern) قرار دینے کی سفارش کی ہے۔

کمیشن کی اگست 2026 کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں اور دلت برادری سمیت مذہبی اقلیتوں کو امتیازی قوانین، تشدد، گرفتاریوں، عبادت گاہوں کی مسماری اور شہری حقوق سے محرومی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کی پالیسیاں ہندو قوم پرست نظریے سے مطابقت رکھتی ہیں اور ان کے نتیجے میں اقلیتوں کے مذہبی اور شہری حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

مودی حکومت اور آر ایس ایس کا ہندو راشٹرا کا ایجنڈا

امریکی کمیشن کے مطابق آر ایس ایس کا بنیادی مقصد بھارت کو ہندو ریاست یا ’’ہندو راشٹرا‘‘ بنانا ہے، جبکہ حکمراں جماعت بی جے پی کی پالیسیوں کو ہندوتوا نظریے سے ہم آہنگ قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2014 کے بعد سے بھارتی حکومت کی پالیسیوں اور قانون سازی نے مذہبی اقلیتوں کو متاثر کیا ہے۔ اس سلسلے میں شہریت ترمیمی قانون (CAA)، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (UAPA)، نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (NRC) اور مختلف ریاستوں میں تبدیلی مذہب اور گائے کے ذبیحے سے متعلق قوانین کا حوالہ دیا گیا ہے۔

13 ریاستوں میں تبدیلی مذہب پر پابندی، ہندو مذہب اختیار کرنے پر استثنا

رپورٹ کے مطابق جون 2026 تک بھارت کی 28 میں سے 13 ریاستوں میں تبدیلی مذہب کو جرم قرار دینے والے قوانین نافذ ہیں۔ ان قوانین کے تحت مذہب تبدیل کرنے یا اس عمل میں معاونت کرنے والوں کے لیے جرمانے اور قید کی سزائیں رکھی گئی ہیں۔

کمیشن نے نشاندہی کی ہے کہ ان قوانین کی مبہم دفعات کو مسلمانوں اور عیسائیوں سمیت مذہبی اقلیتوں کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹ میں چھتیس گڑھ کے 2026 کے قانون کا حوالہ بھی دیا گیا ہے، جس کے تحت مذہب کی تبدیلی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا، تاہم ہندو مذہب اختیار کرنے کو سزا سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔

20 ریاستوں میں گائے کے ذبیحے پر پابندی، عید الاضحیٰ پر بھی قدغنیں

امریکی کمیشن کے مطابق بھارت کی 28 میں سے 20 ریاستوں میں گائے کے ذبیحے کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان پابندیوں سے مسلمان، عیسائی اور دلت سمیت وہ برادریاں متاثر ہوتی ہیں جن کے مذہبی عقائد میں گائے کا گوشت کھانے کی ممانعت نہیں۔

رپورٹ میں مئی 2026 میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مختلف ریاستوں کی جانب سے گائے کے ذبیحے اور گوشت کے استعمال پر پابندیوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ کمیشن نے اس معاملے میں تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں عدالتی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی پابندیاں مذہبی اقلیتوں کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہیں۔

مغربی بنگال میں 90 لاکھ سے زائد ووٹرز کے نام خارج

رپورٹ میں بھارت کی انتخابی فہرستوں پر نظرثانی کے عمل کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق مغربی بنگال میں 2026 کے انتخابی عمل کے دوران ووٹر لسٹوں کی خصوصی نظرثانی (SIR) کے نتیجے میں 90 لاکھ سے زائد نام خارج کیے گئے، جس سے مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کے انتخابی حقوق متاثر ہوئے۔

امریکی کمیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ اس عمل کے ذریعے لاکھوں افراد کو انتخابات میں حصہ لینے کے حق سے محروم کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کارروائی کے بعد بنگلہ دیشی شہری قرار دے کر مسلمانوں کے خلاف ملک بدری کی مہم بھی شروع کی گئی۔

بنگالی بولنے والے مسلمانوں کی گرفتاریاں اور ملک بدری

رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں حکومتی کارروائیوں کے دوران حراستی مراکز قائم کرنے اور بنگلہ دیش سے مبینہ تعلق رکھنے والے افراد کو ملک بدر کرنے کے اقدامات کیے گئے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں سینکڑوں بنگالی بولنے والے بھارتی مسلمان شہری بھی مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر ملک سے نکالے گئے۔

رپورٹ میں بنگلہ دیشی سرحدی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جون 2026 میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے 200 سے زائد افراد کو بنگلہ دیشی قرار دے کر سرحد پار دھکیلنے کی کوشش کی۔ بعض واقعات میں خواتین اور بچوں کے سرحد پر پھنس جانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

حراستی ہلاکتیں اور انتہا پسند گروہوں کے حملے

امریکی کمیشن نے بھارت میں احتساب کے نظام پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2025 اور 2026 کے دوران حراست میں 170 ہلاکتیں ہوئیں، تاہم ان واقعات پر متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف ہجوم کے تشدد اور حملوں کے واقعات میں ملوث افراد کو اکثر سزا نہیں ملتی، جس سے ایسے واقعات کی روک تھام متاثر ہوتی ہے۔ رپورٹ میں ہندو قوم پرست گروہوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ تبدیلی مذہب اور گائے کے ذبیحے سے متعلق قوانین کے نام پر اقلیتوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

گرجا گھروں پر حملے، منی پور میں تین پادری قتل

رپورٹ میں عیسائی برادری کے خلاف تشدد کے واقعات بھی درج کیے گئے ہیں۔ امریکی کمیشن کے مطابق اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ میں عیسائی برادریوں اور گرجا گھروں پر حملے ہوئے، جبکہ بعض واقعات میں مذہبی رہنماؤں کو تشدد اور تذلیل کا نشانہ بنایا گیا۔

کمیشن نے مئی 2026 میں منی پور میں تین بپتسمہ دینے والے پادریوں کے قتل کا بھی ذکر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ پادری بین المذاہب اور کلیسائی امن کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس جا رہے تھے کہ انہیں حملے میں قتل کردیا گیا۔

مساجد اور درگاہوں کی مسماری

بھارت میں مسلمانوں کی عبادت گاہوں کے خلاف کارروائیوں پر بھی رپورٹ میں تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ کمیشن کے مطابق 2026 کے پہلے نصف میں راجستھان اور اترپردیش کی مقامی حکومتوں نے کم از کم 14 مساجد اور درگاہوں کو غیر قانونی تعمیرات قرار دے کر مسمار کرنے میں کردار ادا کیا۔

رپورٹ میں دہلی، گجرات، ہریانہ اور مہاراشٹر میں بھی مسلم مذہبی مقامات کی مسماری کا ذکر کیا گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق بعض مقامات پر قانونی فیصلے سے پہلے ہی مذہبی عمارتیں منہدم کی گئیں۔

22 ہزار این جی اوز کے لائسنس منسوخ، اثاثے ضبط کرنے کی تیاری

امریکی کمیشن نے بھارت میں مذہبی اور سماجی تنظیموں کے خلاف حکومتی اقدامات پر بھی تشویش ظاہر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2010 سے اب تک تقریباً 22 ہزار تنظیموں کے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ (FCRA) کے تحت لائسنس منسوخ کیے جاچکے ہیں، جن میں مذہبی اور فلاحی سرگرمیوں سے وابستہ ادارے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں مارچ 2026 میں پارلیمنٹ میں پیش کی گئی مجوزہ ترمیم کا حوالہ دیا گیا ہے، جس کے تحت رجسٹریشن منسوخ ہونے یا تجدید نہ ہونے کی صورت میں ایک نامزد اتھارٹی کو متعلقہ تنظیموں کے اثاثوں کا انتظام سنبھالنے کا اختیار مل سکتا ہے۔ کمیشن کے مطابق اس اقدام سے غیر سرکاری اور مذہبی تنظیموں کی سرگرمیاں مزید محدود ہونے کا خدشہ ہے۔

آزادی صحافت اور انٹرنیٹ بندش میں بھارت کی صورتحال

رپورٹ میں بھارت میں آزادی صحافت اور انٹرنیٹ کی بندشوں کو بھی اہم مسئلہ قرار دیا گیا ہے۔ امریکی کمیشن کے مطابق رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے آزادی صحافت کے عالمی اشاریے میں بھارت 180 ممالک میں 157ویں نمبر پر ہے۔

کمیشن نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل چھٹے سال انٹرنیٹ بندشوں کے حوالے سے دنیا میں سرفہرست رہا۔ رپورٹ کے مطابق حکام بعض اوقات اقلیتوں کے خلاف تشدد، عبادت گاہوں کی مسماری اور دیگر واقعات سے متعلق معلومات اور آوازوں کو محدود کرنے کے لیے بھی انٹرنیٹ بندش کا استعمال کرتے ہیں۔

عمر خالد، شرجیل امام اور جگتار سنگھ جوہل کی قید کا حوالہ

امریکی کمیشن نے مذہبی آزادی کے حوالے سے اپنی متاثرین کی فہرست میں عمر خالد، شرجیل امام اور جگتار سنگھ جوہل سمیت متعدد افراد کا ذکر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان افراد کو بھارت کے متنازع انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت قید رکھا گیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسے قوانین کو مذہبی اقلیتوں اور ان کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے والے افراد کو طویل عرصے تک حراست میں رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

بھارت پر پابندیوں اور را کے خلاف کارروائی کی سفارش

امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے اپنی 2026 کی سالانہ رپورٹ میں امریکی محکمہ خارجہ سے سفارش کی ہے کہ بھارت کو مذہبی آزادی کی منظم، مسلسل اور سنگین خلاف ورزیوں پر خصوصی تشویش کا حامل ملک (CPC) قرار دیا جائے۔

کمیشن نے بھارت کی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (را) اور آر ایس ایس سمیت ان افراد اور اداروں کے خلاف ہدفی پابندیاں عائد کرنے کی سفارش بھی کی ہے جنہیں مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ ان پابندیوں میں اثاثے منجمد کرنا اور امریکا میں داخلے پر پابندی شامل ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں امریکا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ مستقبل میں سکیورٹی تعاون اور دوطرفہ تجارتی پالیسیوں کو مذہبی آزادی کی صورتحال میں بہتری سے مشروط کرے۔

واضح رہے کہ امریکی کمیشن کی جانب سے کسی ملک کو CPC قرار دینے کی سفارش اور امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے باضابطہ نامزدگی دو الگ مراحل ہیں۔ کمیشن کی سفارش حتمی حکومتی فیصلہ نہیں ہوتی، تاہم یہ امریکی حکومت کے لیے پالیسی رہنمائی کی حیثیت رکھتی ہے۔