تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
دنیا

لیبیا اور بالٹک میں ڈرون حملوں پر روس کی یوکرین کو تباہ کن نتائج کی وارننگ

لیبیا

ماسکو نے لیبیا اور بحیرہ بالٹک میں روسی جہازوں پر ڈرون حملوں پر یوکرین کو تباہ کن نتائج سے خبردار کردیا ہے، جبکہ یوکرینی صدر نے بن غازی میں 2 جہاز نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ماسکو نے لیبیا اور بحیرہ بالٹک میں روسی جہازوں پر کیے گئے ڈرون حملوں پر یوکرین کو خبردار کیا ہے کہ اسے تباہ کن نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے اس بیان کے بعد کہ ان کی افواج نے لیبیا کی بندرگاہ بن غازی میں 2 جہاز ڈبو دیئے، روسی وزارت دفاع اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔

پیسکوف نے کہا کہ مناسب سمجھا گیا تو وزارت دفاع تفصیلات جاری کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ روس جواب میں یوکرین پر حملے جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ روسی اہلکار یوکرین میں عسکری ڈھانچے پر روزانہ بڑے پیمانے پر جامع حملے کر رہے ہیں، یہ طرز عمل کیف نظام کے لیے انتہائی دردناک نتائج رکھتا ہے۔

پیسکوف نے مزید کہا کہ بالٹک حملہ خطے میں کشیدگی بڑھا رہا ہے اور ماسکو کو امید ہے کہ بالٹک ریاستیں اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے کیف کو دہشت گردانہ کارروائیاں روکنے پر مجبور کریں گی۔

یوکرینی صدر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ فورسز نے بن غازی کے ایک بحری اڈے پر روسی کارویٹ مرکری کو ڈبو دیا اور ایک کارگو جہاز کو نشانہ بنایا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ روس اسے ہتھیار لے جانے کے لیے استعمال کرتا تھا۔

دریں اثنا طرابلس میں عالمی سطح پر تسلیم شدہ مغربی حکومت کی حریف لیبیا کی مشرقی حکومت نے اقوام متحدہ میں شکایت درج کرائی ہے کہ ان حملوں نے لیبیا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، اور مغربی لیبیا میں یوکرینی عسکری اہلکاروں کی مبینہ موجودگی کی رپورٹس پر بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

یہ حملے ماسکو کے شیڈو فلیٹ سے منسلک بحری اثاثوں اور تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی یوکرینی کوششوں کا حصہ ہیں، جو روس مغربی پابندیوں سے بچنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔