تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
دنیا

اقوام متحدہ کے سربراہ کا مصنوعی ذہانت کی نگرانی کے کیلئے عالمی فریم ورک پر زور

اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مصنوعی ذہانت کے خطرات کے مؤثر انتظام کے لیے ایک سال کے اندر عالمی اتفاق رائے پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بارباڈوس میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے خطرات کا بہتر انتظام کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ رکن ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کریں اور اگلے ایک سال کے اندر مصنوعی ذہانت کے خطرات کے انتظام کے لیے ایک عالمی سطح پر جامع اور اصولوں پر مبنی کثیر الجہتی فریم ورک تیار کریں، جسے آزاد اور قابل اعتماد نگرانی کی پشت پناہی حاصل ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ آج کی دنیا کی حقیقتوں سے ہم آہنگ ہونے کے لیے اداروں میں اصلاحات کی ضرورت ہے، جس کا اطلاق اقوام متحدہ، عالمی مالیاتی ڈھانچے اور عالمی تجارتی نظام پر ہوتا ہے۔

گوتریس نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ میں عہدہ سنبھالنے والے اپنے جانشین کو مشورہ دیں گے کہ انسانیت کے لیے اپنی دنیا پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مناسب کنٹرول ضروری ہوگا۔