حوثی ترجمان یحییٰ سریع کا کہنا ہے کہ آبنائے باب المندب کے قریب ساحل پر ایک ونگ لونگ 2 مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا گیا ہے۔
حوثی عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے کہا ہے کہ گروپ نے آبنائے باب المندب کے ساتھ واقع یمن کے صوبہ لحج کے ساحل پر دشمن کا ونگ لونگ 2 مسلح جاسوس ڈرون مار گرایا۔
ان کے مطابق یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت کے ساتھ لڑائی میں شدت آنے کے بعد حوثیوں کی جانب سے گرایا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا 11واں چینی ساختہ ڈرون ہے۔






