تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
دنیا

اکتوبر 2023 کی جنگ کے بعد اسرائیلی سیکیورٹی فورسز میں خودکشیوں میں اضافے کا رجحان

اسرائیلی

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 2026 کے آغاز سے اب تک 23 اسرائیلی فوجیوں اور افسران نے خودکشی کر لی ہے، جو 16 سال میں سب سے زیادہ سالانہ تعداد ہے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز کی ایک رپورٹ کے مطابق 2026 کے آغاز سے اب تک فیلڈ میں خدمات انجام دینے والے 23 اسرائیلی فوجیوں اور افسران نے خودکشی کر لی ہے، جو فوج کی جانب سے 16 برسوں میں ریکارڈ کی جانے والی سب سے زیادہ سالانہ تعداد ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ غزہ پر اسرائیل کی نسل کش جنگ کے دوران ریگولر یا ریزرو فورسز میں خدمات انجام دینے والے 17 فوجیوں نے اس سال فعال سروس چھوڑنے کے بعد خودکشی کی، جبکہ 2026 میں 5 پولیس افسران نے بھی اپنی جان لے لی۔

یہ اعداد و شمار اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز میں خودکشیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتے ہیں، جبکہ جنگ سے قبل کے 10 برسوں میں فوج میں اوسطاً تقریباً 12 خودکشیاں سالانہ ریکارڈ کی جاتی تھیں۔