تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہفیلڈ مارشل عاصم منیر ملائیشیا کے نیشنل ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے ہال آف فیم میں شامل، قومی قیادت کی مبارکباداگر عوامی رائے صوبوں کے حق میں آتی ہے تو بنائیں، ورنہ نہ بنائیں، عطا تارڑکراچی سیف سٹی کیلئے 18 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز منظور، منصوبہ عوامی تحفظ کا نظام بننا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھسندھ میں انتظامی یونٹس بننے چاہیں، پیپلز پارٹی قوم پرستوں کے پیچھے چھپنا چاہتی ہے، حافظ نعیمکسی کی زمین پر قبر یا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بنتی، سپریم کورٹکالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کا صفایا ہوگا، مزید نرمی نہیں برتی جائے گی، طلال چوہدریسردیوں کے پرانے کپڑوں سے بدبو کیسے دور کریں؟ ہر قسم کے لباس کی صفائی کے آسان طریقے جانیںسردیوں میں قبض اور گیس سے نجات کے لیے زیرہ، اجوائن اور سونف کا قہوہ
دنیا

امریکا نے ایرانی شیڈو بینکنگ نیٹ ورک سے منسلک 24 سے زائد اہداف پر پابندیاں عائد کر دیں

شیڈو بینکنگ نیٹ ورک

امریکی محکمہ خزانہ نے 2 درجن سے زائد ایرانی ایکسچینج ہاؤسز، غیر ملکی فرنٹ کمپنیوں اور مالیاتی کارندوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں، جن پر شیڈو بینکنگ نیٹ ورک کے ذریعے اربوں ڈالر منتقل کرنے کا الزام ہے۔

محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول کی جانب سے کی گئی اس کارروائی میں ایران، دبئی، ہانگ کانگ اور ترکی تک پھیلے مالیاتی ذرائع کو نشانہ بنایا گیا، جن کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ تہران کو امریکی پابندیوں سے بچنے، تیل اور پیٹرو کیمیکلز فروخت کرنے اور روسی روبل و چینی یوآن میں لین دین طے کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے خبر جاری ہونے سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی معیشت ڈوب رہی ہے اور اس کے رہنما گھبراہٹ کا شکار ہیں، شیڈو بینکنگ نظام دیوالیہ نظام کی آخری مالی شہ رگ ہے اور محکمہ خزانہ ان غیر قانونی نیٹ ورکس کو اس وقت تک ختم کرتا رہے گا، جب تک سانپ کا سر کچل نہ دیا جائے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کے شیڈو بینکنگ نظام کی نگرانی سینٹرل بینک آف ایران کرتا ہے اور یہ ملکی کرنسی ایکسچینج ہاؤسز اور بینکوں سے وابستہ کمپنیوں پر انحصار کرتا ہے، جو ہزاروں غیر ملکی شیل فرمز کے ذریعے پابندیوں سے بچنے کے نیٹ ورکس چلاتی ہیں۔

محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ تیل کی گھٹتی آمدنی اور موجودہ پابندیوں سے ایرانی معیشت پر دباؤ کے باعث شیڈو بینکنگ سہولت کار برآمدی آمدنی واپس لانے میں ناکام رہے ہیں اور سرکاری فنڈز سے خود کو مالا مال کر رہے ہیں۔

محکمہ خزانہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ مالیاتی جرائم کے نفاذ کے نیٹ ورک نے جنوری 2025 سے اگست 2026 تک تقریباً 14.7 ارب ڈالر کی ایسی مالیاتی سرگرمیوں کی نشاندہی کی ہے، جو ممکنہ طور پر ایرانی شیڈو بینکنگ سے جڑی ہیں۔

تازہ پابندیوں کے نمایاں اہداف میں ایران میں قائم ایران سینٹر فار ایکسچینج آف کرنسی اینڈ گولڈ شامل ہے، جو غیر ملکی کرنسی رکھنے والے ایرانی برآمد کنندگان کو بیرون ملک سامان خریدنے کے خواہشمند درآمد کنندگان سے جوڑتا ہے، جبکہ سینٹرل بینک آف ایران امریکی ڈالر پر انحصار کے بغیر روسی روبل اور چینی یوآن میں سرحد پار تجارت آسان بنانے کے لیے اس مرکز کے جاری کردہ بانڈز بھی استعمال کرتا ہے۔

ایران کے بینک سرمایہ سے وابستہ رہبر کمپنی بازرگانی نسیم بہاران قشم کمپنی اور اس کے 3 سینئر حکام سید محمد جلالی، ولی اللہ ہمتی اور علی کلہور پر بڑی ایرانی تیل کمپنیوں کی جانب سے لین دین آسان بنانے پر پابندیاں عائد کی گئیں۔

ایران میں قائم 2 کرنسی ڈیلرز مینا فشکی اینڈ پارٹنرز ایکسچینج کمپنی اور ملت ایکسچینج کمپنی کو بھی 5 مالکان اور حکام سمیت بلیک لسٹ کیا گیا۔

تہران کے بیرون ملک ادائیگی کے ذرائع بند کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات، ترکی اور ہانگ کانگ میں ایکسچینج ہاؤس کی 10 فرنٹ کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا، جن پر ایرانی ایجنٹس کے لیے اربوں ڈالر منتقل کرنے کا الزام ہے، جن میں دبئی کی ریکاز اسٹار جنرل ٹریڈنگ ایل ایل سی شامل ہے، جس نے صدف ایکسچینج سے جڑی 17 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی سینکڑوں ادائیگیاں کیں اور وصول کیں، جبکہ او جی اے گلوبل جنرل ٹریڈنگ ایل ایل سی نے سرکاری نیشنل ایرانی ٹینکر کمپنی کے لیے لاکھوں ڈالر کی ادائیگیوں کی نگرانی کی۔

دیگر نئی پابندی زدہ فرنٹ کمپنیوں میں ہانگ کانگ کی گرینڈیز ٹریڈنگ لمیٹڈ، ترکی کی بوغاز ایچی گمرکلیمی اتھالات اخراجات ٹورزم پیٹرول ارونلری سنائی وے تجارت لمیٹڈ شرکتی اور دبئی کی متعدد تجارتی فرمیں شامل ہیں۔

جیسپل انٹرنیشنل جنرل ٹریڈنگ ایل ایل سی کے بارے میں الزام لگایا گیا کہ اسے نیشنل ایرانی آئل کمپنی نے تیل اور پیٹرو کیمیکل آمدنی چھپانے کے لیے استعمال کیا اور روبسٹ ٹریڈنگ ایل ایل سی نے پابندی زدہ نیشنل ایرانی کاپر انڈسٹریز کمپنی کے لیے ادائیگیوں پر کارروائی کی۔

محکمہ خزانہ نے انسداد دہشت گردی کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے دبئی کی ایچ این بی ٹریڈنگ کمپنی ایل ایل سی پر بھی پابندی لگائی اور الزام عائد کیا کہ اس نے ایرانی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف سے جڑی فرنٹ کمپنی سے لاکھوں میں سے سینکڑوں ہزار ڈالر وصول کیے تاکہ پابندی زدہ شپنگ فرم ڈریگن روڈ لمیٹڈ کے ساتھ جہاز کے کرایے میں مدد مل سکے۔