تازہ ترین
واٹس ایپ میں اب میسجز شیڈول کرکے بھیجنا ممکن، فیچر استعمال کرنے کا آسان طریقہ جانیںوزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئیکم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، بلاول بھٹو زرداریسندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہفوڈ ایگرو پاکستان میں کینیا کو 7.5 ملین ڈالر کے چاول برآمد کرنے کا معاہدہجعفرآباد کی بنجر زمینیں قابلِ کاشت بن گئیں، گندم اور چاول کی فصل میں اضافہسوزوکی اگنس ای وی 2027 متعارف، تفصیلات سامنے آگئیںاسپین، جرمنی اور فرانس کا افغان خواتین کے حقوق سلب کرنے پر طالبان رجیم سے لاتعلقی کا اظہارواٹس ایپ میں اب میسجز شیڈول کرکے بھیجنا ممکن، فیچر استعمال کرنے کا آسان طریقہ جانیںوزیراعظم یوتھ لون اسکیم میں قرض کی حد بڑھا کر ڈھائی کروڑ روپے کردی گئیکم عمری اور جبری شادیوں کے خاتمے کیلئے قومی سطح پر مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، بلاول بھٹو زرداریسندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہفوڈ ایگرو پاکستان میں کینیا کو 7.5 ملین ڈالر کے چاول برآمد کرنے کا معاہدہجعفرآباد کی بنجر زمینیں قابلِ کاشت بن گئیں، گندم اور چاول کی فصل میں اضافہسوزوکی اگنس ای وی 2027 متعارف، تفصیلات سامنے آگئیںاسپین، جرمنی اور فرانس کا افغان خواتین کے حقوق سلب کرنے پر طالبان رجیم سے لاتعلقی کا اظہار
دنیا

اسرائیل نے فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے غزہ میں خواتین اور لڑکیوں کو نقصان پہنچایا، ایمنسٹی انٹرنیشنل

خواتین اور لڑکیوں

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 3 سالوں کے دوران غزہ میں خواتین اور لڑکیوں کو بار بار نقصان پہنچایا، جسے فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کا حصہ قرار دیا گیا۔

غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی نسل کشی کے صنفی پہلو اور خواتین و لڑکیوں کے عنوان سے جاری رپورٹ میں ایمنسٹی نے تفصیل بتائی ہے کہ کس طرح 7 اکتوبر 2023 سے یکم اکتوبر 2026 تک اسرائیلی فوج نے لڑکیوں اور خواتین کو شہید کیا، زخمی کیا، جبری طور پر بے گھر کیا اور غیر قانونی طور پر حراست میں لیا۔

ایمنسٹی کی رپورٹ کے مطابق پٹی میں خواتین اور لڑکیوں کو بنیادی اور تولیدی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی سے بھی محروم رکھا گیا اور انہیں بھوکا رکھا گیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی سیکریٹری جنرل ایگنس کالامارڈ نے کہا کہ یہ نئی رپورٹ اسرائیل کی نسل کشی کے گہرے صنفی پہلوؤں پر روشنی ڈالتی ہے اور خواتین و لڑکیوں کو پہنچنے والے ان وحشیانہ نقصانات کے بارے میں نئی تفصیلات فراہم کرتی ہے، جو نام نہاد جنگ بندی کے باوجود ان کی زندگیوں کو تباہ کر رہے ہیں اور شدید اذیت کا باعث بن رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری رپورٹ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ اکتوبر 2025 میں حماس اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد جنگ بندی کے بعد بھی اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں پر زندگی کے ایسے حالات جان بوجھ کر مسلط کر کے نسل کشی جاری رکھی ہے، جن کا مقصد ان کی جسمانی تباہی ہے اور انہیں شدید جسمانی و ذہنی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔