تازہ ترین
مریم نواز کا بڑا ایکشن، چودھری سالک حسین، نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسالایران پر جوہری حملے کا خدشہ؟ شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات کی ویڈیو سامنے آگئی، 24 گھنٹے پناہ گاہ میں رہنے کا مشورہمفتی محمود مرکز یا ذاتی و سیاسی مفادات کا مرکز؟ لیبیا کے عطیات سے تعمیر شدہ عمارت کے استعمال پر سنگین سوالاتفضل الرحمان کے مالی معاملات کے مبینہ فرنٹ مین کون؟ سیاسی اثر و رسوخ، کاروباری شخصیات اور مالی مفادات کا معاملہ پہلی بار منظر عام پرپاؤں میں جلن، سن ہونا اور سوئیاں چبھنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات، تشخیص اور احتیاطی تدابیرچوہدری سالک صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں، ثبوت لائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی، مریم نوازبھیجا ہوا میسج بار بار پڑھنے کی عادت کیوں ہوتی ہے؟ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی اور ڈیجیٹل رویےحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئیمریم نواز کا بڑا ایکشن، چودھری سالک حسین، نعیم اشرف بٹ اور اے آر وائی انتظامیہ کو قانونی نوٹس ارسالایران پر جوہری حملے کا خدشہ؟ شہریوں کے لیے حفاظتی ہدایات کی ویڈیو سامنے آگئی، 24 گھنٹے پناہ گاہ میں رہنے کا مشورہمفتی محمود مرکز یا ذاتی و سیاسی مفادات کا مرکز؟ لیبیا کے عطیات سے تعمیر شدہ عمارت کے استعمال پر سنگین سوالاتفضل الرحمان کے مالی معاملات کے مبینہ فرنٹ مین کون؟ سیاسی اثر و رسوخ، کاروباری شخصیات اور مالی مفادات کا معاملہ پہلی بار منظر عام پرپاؤں میں جلن، سن ہونا اور سوئیاں چبھنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟ وجوہات، تشخیص اور احتیاطی تدابیرچوہدری سالک صرف ہوائی الزامات نہ لگائیں، ثبوت لائیں، ورنہ عدالتوں میں گھسیٹوں گی، مریم نوازبھیجا ہوا میسج بار بار پڑھنے کی عادت کیوں ہوتی ہے؟ ذہنی دباؤ، خود اعتمادی اور ڈیجیٹل رویےحکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
کاروبار

خلیجی کشیدگی کے باوجود پاکستان نے چاول کی برآمدات میں ویتنام کو پیچھے چھوڑ دیا

چاول کی برآمدات

خلیجی خطے میں شدید کشیدگی اور عالمی بحری راستوں کی رکاوٹوں کے باوجود پاکستان نے چاول کی برآمدات میں تاریخی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ویتنام کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ستمبر 2026 میں پاکستان نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاول کی برآمدات میں دنیا کے تیسرے بڑے چاول برآمد کنندہ ملک ویتنام کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان نے ستمبر کے مہینے میں 4 لاکھ 20 ہزار ٹن چاول کی برآمدات کیں، جبکہ اسی عرصے کے دوران ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 37 ہزار ٹن رہیں۔

امریکہ اور ایران کی کشیدگی اور خلیجی خطے میں بحری رکاوٹوں کے باوجود عالمی منڈی میں پاکستانی باسمتی چاول کی طلب مسلسل برقرار رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کی چاول برآمدات کے حجم میں 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ جولائی تا ستمبر 2026 کے دوران چاول کی برآمدات سے حاصل ہونے والے زرمبادلہ میں بھی 37 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔