تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےمقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئے
کاروبار

پاکستان کی برآمدات میں 13 ماہ کے دوران 1.3 ارب ڈالر کی کمی

پاکستان کی برآمدات میں کمی

اسلام آباد (جی ٹی وی نیوز اردو): پاکستان کی برآمدات میں گزشتہ 13 ماہ کے دوران ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کی کمی کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ ٹرانزٹ آمدن بھی 20 کروڑ ڈالر گھٹ گئی ہے۔

وفاقی وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق افغانستان کے ساتھ تنازع کے بعد اکتوبر 2025 سے اب تک دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں اور علاقائی تجارتی راستوں میں تبدیلی کے اثرات پاکستان کی برآمدات پر مرتب ہوئے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے ایرانی کوریڈور کے ذریعے وسط ایشیائی ریاستوں کو اپنی برآمدات میں معمولی اضافہ کیا ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران وسط ایشیائی ریاستوں کو پاکستان کی برآمدات 38 کروڑ ڈالر تھیں، جو مالی سال 2025-26 میں بڑھ کر 39 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔ اس اضافے کے باوجود دستاویز کے مطابق متبادل تجارتی راستوں کے استعمال سے سامان کی ترسیل کی لاگت اور وقت میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت تجارت کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ٹرانزٹ لاگت اور ترسیل کے وقت میں اضافے کے باعث گوشت اور فارماسیوٹیکلز جیسے اہم شعبے متاثر ہوئے ہیں۔ ان شعبوں کی مصنوعات کی ترسیل میں تاخیر اور اضافی اخراجات نے تجارت کے لیے مشکلات پیدا کی ہیں، جبکہ علاقائی ممالک نے بھی اپنے تجارتی راستوں میں تبدیلی کی ہے۔

دستاویز کے مطابق وسط ایشیائی ریاستوں نے اپنی تجارت کے لیے ترکیہ کے ذریعے مڈل کوریڈور کی طرف رخ کیا ہے، جبکہ افغانستان نے جارجیائی اور ایرانی کوریڈورز کو استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ افغانستان نے اپنی زیادہ تر تجارت اور ٹرانزٹ سرگرمیاں پاکستان سے منتقل کرکے ایران اور وسط ایشیائی ریاستوں کی طرف بڑھائی ہیں۔ اس سلسلے میں ازبکستان اور قازقستان کو ترجیح دی گئی، جبکہ بھارت، چین اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی تجارتی روابط کو فروغ دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں روس کے ساتھ تجارت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ دستاویز کے مطابق بحری شپنگ پر پابندیوں کے باعث روس کے ساتھ تجارت زمینی کوریڈورز کے ذریعے ہورہی تھی، تاہم موجودہ صورت حال نے اس تجارت کو بھی متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اکتوبر 2025 میں سکیورٹی صورت حال کے باعث طورخم اور چمن کے سرحدی راستے تمام تجارتی سرگرمیوں کے لیے غیر معینہ مدت تک بند کردیے تھے۔ وزارت تجارت کے اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے میں برآمدات اور ٹرانزٹ آمدن میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔