تازہ ترین
مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئےمقبوضہ کشمیر میں تشدد کی تازہ لہر؛ مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھنے لگے، پاکستان پر الزام تراشی بھی شروعموبائل بیلنس کو غیر ضروری کٹوتی سے بچانے کے لیے کون سے کوڈز استعمال کریں؟ فہرست سامنے آگئیگھر کا دہی کھٹا اور پانی والا کیوں بن جاتا ہے؟ گاڑھا دہی جمانے کا آسان طریقہ جانیںآٹو سیکٹر کیلئے خوش آئند خبر! تاخیر کا شکار آٹو پالیسی بالآخر منظورایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ کون؟ الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہ کا نام فہرست سے ہٹا دیاڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد ہوجائیں خبردار!!!لاہور میں شیرنی کے حملے سے 19 سالہ نوجوان جاں بحق، فارم ہاؤس مالک اور ٹک ٹاکر گرفتارکراچی میں صفائی کے دعوے بے اثر، سڑکوں اور عوامی مقامات پر کچرے کے ڈھیر شہریوں کے لیے پریشانی بن گئے
کاروبار

سردی تو مکمل آئی نہیں لیکن گیس مہنگی کرنے کی تیاری؛ سوئی ناردرن اور سوئی سدرن نے قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں جمع کروادیں

ExclusiveOriginal GTV Reporting

اسلام آباد (جی ٹی وی نیوز اردو): موسم سرما میں گیس صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، سوئی ناردرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیوں نے اوسط گیس قیمتوں میں اضافے کے لیے اوگرا میں درخواستیں جمع کرادی ہیں۔

گیس کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ سردیوں کے دوران گیس محدود مقدار میں دستیاب ہوگی، جبکہ طلب اور رسد کے فرق کو پورا کرنے کے لیے 16 ایل این جی کارگوز درکار ہوں گے۔

گیس کمپنیوں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں بھی گیس مہنگی ہونے کی ایک وجہ ہیں۔ سوئی ناردرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 10 روپے 40 پیسے فی ملین برٹش تھرمل یونٹ (ایم ایم بی ٹی یو) اضافے کی تجویز دی ہے۔ اس اضافے کی منظوری کی صورت میں کمپنی کی اوسط قیمت 1702 روپے سے بڑھ کر 1712 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائے گی۔

سوئی ناردرن نے اپنی درخواست میں ایل این جی کی لاگت کی مد میں 60 ارب 14 کروڑ 70 لاکھ روپے بھی شامل کیے ہیں۔ دوسری جانب سوئی سدرن نے گیس کی اوسط قیمت میں 366 روپے 75 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی تجویز پیش کی ہے۔ کمپنی کی درخواست منظور ہونے پر اوسط قیمت 2071 روپے 75 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو تک پہنچ جائے گی۔

دونوں کمپنیوں کی درخواستوں کے بعد موسم سرما میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اوگرا کے سامنے آگیا ہے، جبکہ گیس کمپنیوں نے سردیوں میں محدود فراہمی اور ایل این جی کی ضرورت کو بھی اپنی درخواستوں میں نمایاں کیا ہے۔

جی ٹی وی کی تحقیقات کے مطابق گیس کے بلوں میں اضافے کے دباؤ کی ایک بڑی وجہ گیس کمپنیوں پر پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے واجبات بھی ہیں۔ دستاویزات کے مطابق مختلف اداروں پر پی پی ایل کے مجموعی واجبات 623 ارب روپے سے تجاوز کرچکے ہیں، جن میں سب سے بڑا حصہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا ہے۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پی پی ایل کے مجموعی واجبات کا 53 فیصد سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذمے ہے، جسے 329 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ اسی طرح سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ذمے پی پی ایل کے 267 ارب روپے واجب الادا ہیں، جو مجموعی واجبات کا تقریباً 43 فیصد بنتے ہیں۔

اس طرح پی پی ایل کے مجموعی واجبات کا تقریباً 96 فیصد سوئی سدرن اور سوئی ناردرن گیس کمپنیوں کے ذمے ہے۔ دستاویزات کے مطابق اٹک ریفائنری کے ذمے بھی پی پی ایل کے 20 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ گیس کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی درخواستوں اور پی پی ایل کے واجبات کے اعدادوشمار نے موسم سرما میں صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں اور بلوں کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔