تازہ ترین
وفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زوروفاقی حکومت کا گورنر خیبر پختونخوا کو مزید اختیارات دینے کا فیصلہ، آرڈیننس صدر کو ارسالخیبرپختونخوا سے نکالے جانے والے سونے کا 80 فیصد افغانستان جاتا ہے، اختیار ولی خانکراچی سے کالعدم تنظیم ایس ایل اے کے 2 مبینہ دہشت گرد گرفتار32 سنگین وارداتوں میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری مجرم انعام عرف نامو وینس ساتھی سمیت مارا گیاسندھ تاریخی اور ناقابل تقسیم وحدت ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ناصر حسین شاہنئے صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر کا مہینہ اہم ترین ہے، مصطفیٰ کمالبورے والا میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے 3 بچوں سمیت زہر کھا لیاعالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان پر پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے پر زور
تجزیہ و بلاگز

ایران تنازعے کے خاتمے کیلئے سفارتی کوششیں اور امریکی صدر کے بیانات، جس نے دنیا کو الجھن میں ڈال دیا

ایران

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے اپنے مؤقف میں بار بار تبدیلیاں کیں، جس سے عالمی سطح پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے کہ اس تنازع کا حتمی انجام کیا ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابات کے بعد کے دنوں میں دیئے جانے والے بیانات، پریس انٹرویوز اور سوشل میڈیا پوسٹس سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ انہوں نے ایک طرف تو ایران پر مزید فضائی حملے کرنے سے گریز کا عندیہ دیا ہے تو دوسری طرف اس آٹھ ماہ پرانی جنگ کے خاتمے کے لیے ایران کے مذاکرات کاروں کے ساتھ مزید بات چیت کے امکان سے بھی قدم پیچھے ہٹا لیے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے انتخابات کے فوراً بعد تسلیم کیا تھا کہ یہ جنگ اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والا عالمی معاشی عدم استحکام ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کی بڑی وجوہات میں شامل ہے، تاہم انہوں نے اصرار کیا کہ جنگ کا فیصلہ کرنا عین درست اقدام تھا۔

اس کے بعد ہفتے کے آغاز میں انہوں نے وائٹ ہاؤس میں قطر کے وزیراعظم سے ملاقات کی اور نامہ نگاروں کو بتایا کہ انہیں نہیں لگتا کہ انہیں ایران پر نئے بڑے حملے کرنے کا حکم دینے کی کوئی ضرورت پڑے گی کیونکہ عسکری لحاظ سے یہ جنگ مؤثر طریقے سے ختم ہو چکی ہے۔

لیکن جمعرات آتے ہی انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر سوال اٹھانا شروع کر دیا کہ آیا انہیں جنگ کے انجام تک پہنچنے کے لیے جلدی کرنی چاہیے یا نہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب امریکہ کو تہران کے ساتھ کسی معاہدے کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور نائب صدر جے ڈی وینس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنی پوری توجہ انتظامیہ کی گھریلو انسداد بدعنوانی مہم پر مرکوز کریں۔

اس کے باوجود صدر ٹرمپ نے ایران کو مسلسل تنبیہ کی ہے کہ امریکی فوج ہر لحاظ سے تیار بیٹھی ہے اور وہ ایران کے جوہری پروگرام سے جڑے ایک اہم مقام پکسیک مائنتھ پر سرگرمیوں کے آثار پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر حالات درست سمت میں آگے نہ بڑھے تو وہ کارروائی کرنے میں ایک لمحہ بھی تاخیر نہیں کریں گے۔ صدر کے ان متضاد اور بدلتے ہوئے بیانات نے اس بات کو لے کر شدید ابہام پیدا کر دیا ہے کہ اس جنگ کا آگے چل کر کیا بنے گا؟

جنگ کو شروع کرنے سے قبل امریکہ کے قریبی اتحادیوں تک سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی تھی لیکن اس کے معاشی اثرات سے اب سبھی کو نبردآزما ہونا پڑ رہا ہے۔ نیو جرسی سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک سینیٹر کوئری بوکر نے ڈینور میں پارٹی کے ایک اجتماع کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اس وقت ایک ایسے آتش زن کی طرح برتاؤ کر رہے ہیں جس نے ہماری خارجہ پالیسی کو آگ لگا دی ہو اور اب وہ صرف وہاں سے فرار ہونا چاہتے ہیں۔

توقع کی جا رہی ہے کہ صدر کا یہ مبہم مؤقف اگلے ہفتے فلپائن کے دورے اور چینی شہر شینزن میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کے اجلاس کے دوران چھایا رہے گا۔

شینزن میں قیام کے دوران صدر ٹرمپ چین کے صدر شی جن پنگ اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایک غیر معمولی سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، جہاں ان تینوں طاقتوں کے جوہری ذخائر اور ایران کے معاملے پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

وائٹ ہاؤس نے انتخابات کے بعد ایران کے حوالے سے صدر کے جارحانہ اور متضاد بیانات پر براہ راست تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے، تاہم امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس امر پر زور دیا کہ ٹرمپ کی حکمت عملی رنگ لا رہی ہے اور اس کے نتیجے میں ایرانی معیشت تیزی سے زوال کا شکار ہو رہی ہے۔

مارکو روبیو نے فیڈرل سوسائٹی سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اس حکومت پر جو معاشی دباؤ ڈال رہے ہیں، اس کی وجہ سے اب کسی قسم کی فوجی کارروائی کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہی کیونکہ ہم نے تہران کو پہلے ہی انتہائی کمزور کر دیا ہے۔

دریں اثنا، مشرق وسطیٰ کے سفارت کار ایک عارضی معاہدے کے حصول کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، جو آبنائے ہرمز کے راستے تیل اور قدرتی گیس کی ترسیل کو دوبارہ بحال کر سکے، جو عرب خلیج سے عالمی منڈیوں کے لیے ایک انتہائی اہم آبی گزرگاہ ہے، تاہم صدر کے متضاد بیانات نے اس عمل کو بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا ہے۔

اس عمل سے واقف دو علاقائی سفارت کاروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قطری وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات کے بعد حالات بہتر ہوتے دکھائی دے رہے تھے، لیکن جمعرات کے روز صدر کی اس سوشل میڈیا پوسٹ نے جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اب کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے، تمام معاملات کو ایک بار پھر غیر یقینی کی فضا میں دھکیل دیا ہے۔

ایک سفارت کار کا کہنا تھا کہ اس پوسٹ کی وجہ سے یہ سوالات پیدا ہو گئے ہیں کہ آیا صدر اپنے نائب صدر کو سائیڈ لائن کیوں کر رہے ہیں، جو کہ اس جنگ کے آغاز کے حامی نہیں تھے لیکن آخر کار انہوں نے صدر کا ساتھ دیا۔

دوسری طرف یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ جے ڈی وینس سینئر ایرانی مذاکرات کاروں کے ساتھ دوبارہ رابطے کے امکانات کا جائزہ لے رہے تھے کہ عین اسی صبح صدر ٹرمپ نے یہ پیغام جاری کر دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایرانی فریق بھی اپنے جوہری پروگرام کے حوالے سے اس وقت تک مذاکرات کرنے پر آمادہ نہیں جب تک امریکہ اس کی بنیادی شرائط تسلیم نہیں کر لیتا۔

واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نیئر ایس پالییسی کے مینیجنگ ڈائریکٹر مائیکل سنگھ کا کہنا ہے کہ یہ تعطل کچھ عرصے تک برقرار رہے گا کیونکہ ٹرمپ کے لیے فوجی کشیدگی یا تہران کے سامنے جھکنے کے مقابلے میں معاشی طور پر نکیل کسنا زیادہ پرکشش آپشن ہے۔